عبرانیوں 5:13-9
عبرانیوں 5:13-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَپنی زندگی کو زَر دوستی سے آزاد رکھو، اَور جِتنا تمہارے پاس ہے اُسی پر قناعت کرو کیونکہ خُدا نے فرمایاہے، ”مَیں تُجھ سے کبھی دست بردار نہ ہوں گا؛ اَور مَیں تُجھے کبھی نہ چھوڑوں گا۔“ اِس لیٔے ہم پُورے یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں، ”خُداوؔند میرا مددگار ہے؛ اِس لیٔے میں خوف نہ کروں گا۔ اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے۔“ اَپنے رہنماؤں کو یاد رکھو جنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا تھا۔ اَور اُن کی زندگی کے اَنجام پر غور کرو کہ وہ کیسی تھی پھر اُن کے ایمان کے نمونہ پر عَمل کرو۔ یِسوعؔ المسیح کل اَور آج بَلکہ اَبد تک یکساں ہے۔ مُختلف اَور عجِیب تعلیمات سے گُمراہ مت ہونا۔ بہتر یہ ہے کہ تمہارے دِل خُدا کے فضل سے قُوّت پائیں نہ کہ مُختلف پرہیزی کھانوں سے اِس سے کھانے والوں کو کویٔی خاص فائدہ نہ پہُنچا۔
عبرانیوں 5:13-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
آپ کی زندگی پیسوں کے لالچ سے آزاد ہو۔ اُسی پر اکتفا کریں جو آپ کے پاس ہے، کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے، ”مَیں تجھے کبھی نہیں چھوڑوں گا، مَیں تجھے کبھی ترک نہیں کروں گا۔“ اِس لئے ہم اعتماد سے کہہ سکتے ہیں، ”رب میری مدد کرنے والا ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈروں گا۔ انسان میرا کیا بگاڑ سکتا ہے؟“ اپنے راہنماؤں کو یاد رکھیں جنہوں نے آپ کو اللہ کا کلام سنایا۔ اِس پر غور کریں کہ اُن کے چال چلن سے کتنی بھلائی پیدا ہوئی ہے، اور اُن کے ایمان کے نمونے پر چلیں۔ عیسیٰ مسیح ماضی میں، آج اور ابد تک یکساں ہے۔ طرح طرح کی اور بیگانہ تعلیمات آپ کو اِدھر اُدھر نہ بھٹکائیں۔ آپ تو اللہ کے فضل سے تقویت پاتے ہیں اور اِس سے نہیں کہ آپ مختلف کھانوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ اِس میں کوئی خاص فائدہ نہیں ہے۔
عبرانیوں 5:13-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
زَر کی دوستی سے خالی رہو اور جو تُمہارے پاس ہے اُسی پر قناعِت کرو کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔ اِس واسطے ہم دِلیری کے ساتھ کہتے ہیں کہ خُداوند میرا مددگار ہے۔ مَیں خَوف نہ کرُوں گا۔ اِنسان میرا کیا کرے گا؟ جو تُمہارے پیشوا تھے اور جِنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا اُنہیں یاد رکھّو اور اُن کی زِندگی کے انجام پر غَور کر کے اُن جَیسے اِیمان دار ہو جاؤ۔ یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔ مُختلِف اور بیگانہ تعلِیم کے سبب سے بھٹکتے نہ پِھرو کیونکہ فضل سے دِل کا مضبُوط رہنا بِہتر ہے نہ کہ اُن کھانوں سے جِن کے اِستعمال کرنے والوں نے کُچھ فائِدہ نہ اُٹھایا۔