عبرانیوں 17:11-18
عبرانیوں 17:11-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِیمان ہی سے ابرہامؔ نے آزمایش کے وقت اِضحاق کو نذر گُذرانا اور جِس نے وعدوں کو سچ مان لِیا تھا وہ اُس اِکلَوتے کو نذر کرنے لگا۔ جِس کی بابت یہ کہا گیا تھا کہ اِضحاقؔ ہی سے تیری نسل کہلائے گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 11عبرانیوں 17:11-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ایمان ہی سے حضرت اَبراہامؔ نے اَپنے اِمتحان کے وقت اِصحاقؔ کو قُربانی کے طور پر پیش کیا۔ حالانکہ حضرت اَبراہامؔ کو اِصحاقؔ کی شکل میں وعدہ مِل چُکاتھا پھر بھی اَپنے اُسی اِکلوتے بیٹے کو قُربان کرنے والے تھے۔ حالانکہ خُدا نے حضرت اَبراہامؔ سے فرمایا تھا کہ، ”تمہاری نَسل کا نام اِصحاقؔ ہی سے آگے بڑھےگا۔“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 11عبرانیوں 17:11-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ ایمان کا کام تھا کہ ابراہیم نے اُس وقت اسحاق کو قربانی کے طور پر پیش کیا جب اللہ نے اُسے آزمایا۔ ہاں، وہ اپنے اکلوتے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے تیار تھا اگرچہ اُسے اللہ کے وعدے مل گئے تھے کہ ”تیری نسل اسحاق ہی سے قائم رہے گی۔“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عبرانیوں 11