حبقوق 3:3-5
حبقوق 3:3-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اللہ تیمان سے آ رہا ہے، قدوس فاران کے پہاڑی علاقے سے پہنچ رہا ہے۔ (سِلاہ) اُس کا جلال پورے آسمان پر چھا گیا ہے، زمین اُس کی حمد و ثنا سے بھری ہوئی ہے۔ تب اُس کی شان سورج کی طرح چمکتی، اُس کے ہاتھ سے تیز کرنیں نکلتی ہیں جن میں اُس کی قدرت پنہاں ہوتی ہے۔ مہلک بیماری اُس کے آگے آگے پھیلتی، وبائی مرض اُس کے نقشِ قدم پر چلتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حبقوق 3حبقوق 3:3-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُدا تیمان سے آیا اور قُدُّوس کوہِ فاراؔن سے۔ سِلاہ اُس کا جلال آسمان پر چھا گیا اور زمِین اُس کی حمد سے معمُور ہو گئی۔ اُس کی جگمگاہٹ نُور کی مانِند تھی۔ اُس کے ہاتھ سے کِرنیں نِکلتی تھِیں اور اِس میں اُس کی قُدرت نِہاں تھی۔ وبا اُس کے آگے آگے چلتی تھی اور آتِشی تِیر اُس کے قدموں سے نِکلتے تھے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حبقوق 3