حبقوق 1:3-5
حبقوق 1:3-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ذیل میں حبقوق نبی کی دعا ہے۔ اِسے ’شگیونوت‘ کے طرز پر گانا ہے۔ اے رب، مَیں نے تیرا پیغام سنا ہے۔ اے رب، تیرا کام دیکھ کر مَیں ڈر گیا ہوں۔ ہمارے جیتے جی اُسے وجود میں لا، جلد ہی اُسے ہم پر ظاہر کر۔ جب تجھے ہم پر غصہ آئے تو اپنا رحم یاد کر۔ اللہ تیمان سے آ رہا ہے، قدوس فاران کے پہاڑی علاقے سے پہنچ رہا ہے۔ (سِلاہ) اُس کا جلال پورے آسمان پر چھا گیا ہے، زمین اُس کی حمد و ثنا سے بھری ہوئی ہے۔ تب اُس کی شان سورج کی طرح چمکتی، اُس کے ہاتھ سے تیز کرنیں نکلتی ہیں جن میں اُس کی قدرت پنہاں ہوتی ہے۔ مہلک بیماری اُس کے آگے آگے پھیلتی، وبائی مرض اُس کے نقشِ قدم پر چلتا ہے۔
حبقوق 1:3-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
شِگایُونوؔت کے سُر پر حبقُّوق نبی کی دُعا۔:- اَے خُداوند مَیں نے تیری شُہرت سُنی اور ڈر گیا۔ اَے خُداوند اِسی زمانہ میں اپنے کام کو بحال کر۔ اِسی زمانہ میں اُس کو ظاہِر کر۔ قہر کے وقت رحم کو یاد فرما۔ خُدا تیمان سے آیا اور قُدُّوس کوہِ فاراؔن سے۔ سِلاہ اُس کا جلال آسمان پر چھا گیا اور زمِین اُس کی حمد سے معمُور ہو گئی۔ اُس کی جگمگاہٹ نُور کی مانِند تھی۔ اُس کے ہاتھ سے کِرنیں نِکلتی تھِیں اور اِس میں اُس کی قُدرت نِہاں تھی۔ وبا اُس کے آگے آگے چلتی تھی اور آتِشی تِیر اُس کے قدموں سے نِکلتے تھے۔