حبقوق 9:2-11
حبقوق 9:2-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس پر افسوس جو اپنے گھرانے کے لِئے ناجائِز نفع اُٹھاتا ہے تاکہ اپنا آشیانہ بُلندی پر بنائے اور مُصِیبت سے محفُوظ رہے! تُو نے بُہت سی اُمّتوں کو برباد کر کے اپنے گھرانے کے لِئے رُسوائی حاصِل کی اور اپنی جان کا گُنہگار ہُؤا۔ کیونکہ دِیوار سے پتّھر چِلاّئیں گے اور چھت سے شہتِیر جواب دیں گے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حبقوق 2حبقوق 9:2-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس پر افسوس جو ناجائز نفع کما کر اپنے گھر پر آفت لاتا ہے، حالانکہ وہ آفت سے بچنے کے لئے اپنا گھونسلا بلندیوں پر بنا لیتا ہے۔ تیرے منصوبوں سے متعدد قومیں تباہ ہوئی ہیں، لیکن یہ تیرے ہی گھرانے کے لئے شرم کا باعث بن گیا ہے۔ اِس گناہ سے تُو اپنے آپ پر موت کی سزا لایا ہے۔ یقیناً دیواروں کے پتھر چیخ کر التجا کریں گے اور لکڑی کے شہتیر جواب میں آہ و زاری کریں گے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حبقوق 2