حبقوق 12:2-14
حبقوق 12:2-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس پر افسوس جو شہر کو قتل و غارت کے ذریعے تعمیر کرتا، جو آبادی کو ناانصافی کی بنیاد پر قائم کرتا ہے۔ رب الافواج نے مقرر کیا ہے کہ جو کچھ قوموں نے بڑی محنت مشقت سے حاصل کیا اُسے نذرِ آتش ہونا ہے، جو کچھ پانے کے لئے اُمّتیں تھک جاتی ہیں وہ بےکار ہی ہے۔ کیونکہ جس طرح سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے، اُسی طرح دنیا ایک دن رب کے جلال کے عرفان سے بھر جائے گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حبقوق 2حبقوق 12:2-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس پر افسوس جو قصبہ کو خُون ریزی سے اور شہر کو بدکرداری سے تعمِیر کرتا ہے! کیا یہ ربُّ الافواج کی طرف سے نہیں کہ لوگوں کی مِحنت آگ کے لِئے ہو اور قَوموں کی مشقّت بطالت کے لِئے؟ کیونکہ جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمِین خُداوند کے جلال کے عِرفان سے معمُور ہو گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حبقوق 2