پَیدایش 1:5-8
پَیدایش 1:5-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
یہ آدمؔ کا نسب نامہ ہے۔ جِس دِن خُدا نے آدمؔ کو پَیدا کِیا تو اُسے اپنی شبِیہ پر بنایا۔ نر اور ناری اُن کو پَیدا کِیا اور اُن کو برکت دی اور جِس روز وہ خلق ہُوئے اُن کا نام آدمؔ رکھّا۔ اور آدمؔ ایک سَو تِیس برس کا تھا جب اُس کی صُورت و شبِیہ کا ایک بیٹا اُس کے ہاں پَیدا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام سیتؔ رکھّا۔ اور سیتؔ کی پَیدایش کے بعد آدمؔ آٹھ سَو برس جِیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہُوئیں۔ اور آدمؔ کی کُل عُمر نو سَو تِیس برس کی ہُوئی۔ تب وہ مَرا۔ اور سیتؔ ایک سَو پانچ برس کا تھا جب اُس سے انُوسؔ پَیدا ہُؤا۔ اور انُوسؔ کی پَیدایش کے بعد سیتؔ آٹھ سَو سات برس جِیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیں۔ اور سیتؔ کی کُل عُمر نو سَو بارہ برس کی ہُوئی۔ تب وہ مَرا۔
پَیدایش 1:5-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ذیل میں آدم کا نسب نامہ درج ہے۔ جب اللہ نے انسان کو خلق کیا تو اُس نے اُسے اپنی صورت پر بنایا۔ اُس نے اُنہیں مرد اور عورت پیدا کیا۔ اور جس دن اُس نے اُنہیں خلق کیا اُس نے اُنہیں برکت دے کر اُن کا نام آدم یعنی انسان رکھا۔ آدم کی عمر 130 سال تھی جب اُس کا بیٹا سیت پیدا ہوا۔ سیت صورت کے لحاظ سے اپنے باپ کی مانند تھا، وہ اُس سے مشابہت رکھتا تھا۔ سیت کی پیدائش کے بعد آدم مزید 800 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ وہ 930 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ سیت 105 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا انوس پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 807 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ وہ 912 سال کی عمر میں فوت ہوا۔