پَیدایش 29:49-33
پَیدایش 29:49-33 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر اُس نے اُن کو حُکم کِیا اور کہا کہ مَیں اپنے لوگوں میں شامِل ہونے پر ہُوں۔ مُجھے میرے باپ دادا کے پاس اُس مغارہؔ میں جو عِفرونؔ حِتّی کے کھیت میں ہے دفن کرنا۔ یعنی اُس مغارہؔ میں جو مُلکِ کنعانؔ میں مَمرے کے سامنے مَکفیلہؔ کے کھیت میں ہے جِسے ابرہامؔ نے کھیت سمیت عِفرونؔ حِتّی سے مول لیا تھا تاکہ گورِستان کے لِئے وہ اُس کی مِلکِیّت بن جائے۔ وہاں اُنہوں نے ابرہامؔ کو اور اُس کی بیوی سارہؔ کو دفن کِیا۔ وہِیں اُنہوں نے اِضحاقؔ اور اُس کی بیوی رِبقہؔ کو دفن کِیا اور وہِیں مَیں نے بھی لیاہؔ کو دفن کِیا۔ یعنی اُسی کھیت کے مغارہؔ میں جو بنی حِت سے خریدا تھا۔ اور جب یعقُوبؔ اپنے بیٹوں کو وصِیّت کر چُکا تو اُس نے اپنے پاؤں بچَھونے پر سمیٹ لِئے اور دَم چھوڑ دِیا اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔
پَیدایش 29:49-33 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب یعقوب نے اُنہیں یہ وصیّت کی، ”میں اَب جلد ہی اَپنے لوگوں میں جا ملوں گا۔ مُجھے اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ اُس غار میں دفن کرنا جو حِتّی عِفرونؔ کے کھیت میں ہے۔ یعنی اُسی غار میں جو مُلکِ کنعانؔ میں ممرےؔ کے نزدیک مکفیلہؔ کے کھیت میں ہے جسے اَبراہامؔ نے حِتّی عِفرونؔ سے قبرستان کے لیٔے کھیت سمیت خرید لیا تھا۔ جہاں اَبراہامؔ اَور اُن کی بیوی سارہؔ دفن کئے گیٔے جہاں اِصحاقؔ اَور اُن کی بیوی رِبقہؔ دفن ہویٔے اَور جہاں مَیں نے لِیاہؔ کو دفن کیا۔ وہ کھیت اَور اُس میں واقع غار حِتّیوں سے خریدے گیٔے تھے۔“ جَب یعقوب اَپنے بیٹوں کو وصیّت کرچکے تو اُنہُوں نے اَپنے پاؤں بِستر پر سمیٹ لیٔے اَور آخِری سانس لی اَور اَپنے لوگوں میں جا مِلے۔
پَیدایش 29:49-33 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر یعقوب نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا، ”اب مَیں کوچ کر کے اپنے باپ دادا سے جا ملوں گا۔ مجھے میرے باپ دادا کے ساتھ اُس غار میں دفنانا جو حِتّی آدمی عِفرون کے کھیت میں ہے۔ یعنی اُس غار میں جو ملکِ کنعان میں ممرے کے مشرق میں مکفیلہ کے کھیت میں ہے۔ ابراہیم نے اُسے کھیت سمیت اپنے لوگوں کو دفنانے کے لئے عِفرون حِتّی سے خرید لیا تھا۔ وہاں ابراہیم اور اُس کی بیوی سارہ دفنائے گئے، وہاں اسحاق اور اُس کی بیوی رِبقہ دفنائے گئے اور وہاں مَیں نے لیاہ کو دفن کیا۔ وہ کھیت اور اُس کا غار حِتّیوں سے خریدا گیا تھا۔“ اِن ہدایات کے بعد یعقوب نے اپنے پاؤں بستر پر سمیٹ لئے اور دم چھوڑ کر اپنے باپ دادا سے جا ملا۔