پَیدایش 2:35-3
پَیدایش 2:35-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب یعقوب نے اَپنے گھر والوں اَور اُن سَب سے جو اُن کے ساتھ تھے فرمایا، ”تمہارے پاس جو غَیر معبُود ہیں اُنہیں دُور کر دو اَور اَپنے آپ کو پاک کرکے اَپنا لباس تبدیل کرو۔ تَب آؤ، ہم بیت ایل چلیں جہاں میں خُدا کے لیٔے ایک مذبح بناؤں گا، جنہوں نے میری تکلیف کے دِنوں میں میری دعا سُنی اَور جہاں کہیں میں گیا میرے ساتھ رہے۔“
پَیدایش 2:35-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
چنانچہ یعقوب نے اپنے گھر والوں اور باقی سارے ساتھیوں سے کہا، ”جو بھی اجنبی بُت آپ کے پاس ہیں اُنہیں پھینک دیں۔ اپنے آپ کو پاک صاف کر کے اپنے کپڑے بدلیں، کیونکہ ہمیں یہ جگہ چھوڑ کر بیت ایل جانا ہے۔ وہاں مَیں اُس خدا کے لئے قربان گاہ بناؤں گا جس نے مصیبت کے وقت میری دعا سنی۔ جہاں بھی مَیں گیا وہاں وہ میرے ساتھ رہا ہے۔“
پَیدایش 2:35-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب یعقُوبؔ نے اپنے گھرانے اور اپنے سب ساتِھیوں سے کہا کہ بیگانہ دیوتاؤں کو جو تُمہارے درمِیان ہیں دُور کرو اور طہارت کر کے اپنے کپڑے بدل ڈالو۔ اور آؤ ہم روانہ ہوں اور بَیت ایلؔ کو جائیں۔ وہاں مَیں خُدا کے لِئے جِس نے میری تنگی کے دِن میری دُعا قبُول کی اور جِس راہ میں مَیں چلا میرے ساتھ رہا مذبح بناؤں گا۔