پَیدایش 20:24-23
پَیدایش 20:24-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
چنانچہ اُس نے جلدی سے اَپنے گھڑے کا پانی حوض میں اُنڈیل دیا اَور وہ دَوڑ دَوڑکر کنوئیں سے پانی لاتی رہی اَور اُس کے سَب اُونٹوں کے لیٔے کافی پانی بھر لائی۔ وہ خادِم نہایت خاموشی سے اُسے دیکھتا رہا تاکہ یہ جان سکے کہ یَاہوِہ نے اُس کا سفر مُبارک کیا ہے یا نہیں۔ جَب اُونٹ پانی پی چُکے تو اُس شخص نے ساڑے پانچ گرام سونے کی ایک نتھ اَور تقریباً ایک سوپندرہ گرام وزن کے سونے کے دو کنگن نکالے اَور لڑکی سے پُوچھا، ”تُم کِس کی بیٹی ہو؟ مُجھے بتاؤ کیا تمہارے باپ کے گھر میں ٹھہرنے کی کوئی جگہ ہے کہ ہم وہاں رات گزار سکیں؟“
پَیدایش 20:24-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جلدی سے اُس نے اپنے گھڑے کا پانی حوض میں اُنڈیل دیا اور پھر بھاگ کر کنوئیں سے اِتنا پانی لاتی رہی کہ تمام اونٹوں کی پیاس بجھ گئی۔ اِتنے میں ابراہیم کا آدمی خاموشی سے اُسے دیکھتا رہا، کیونکہ وہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا رب مجھے سفر کی کامیابی بخشے گا یا نہیں۔ اونٹ پانی پینے سے فارغ ہوئے تو اُس نے رِبقہ کو سونے کی ایک نتھ اور دو کنگن دیئے۔ نتھ کا وزن تقریباً 6 گرام تھا اور کنگنوں کا 120 گرام۔ اُس نے پوچھا، ”آپ کس کی بیٹی ہیں؟ کیا اُس کے ہاں اِتنی جگہ ہے کہ ہم وہاں رات گزار سکیں؟“
پَیدایش 20:24-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور فوراً اپنے گھڑے کو حَوض میں خالی کر کے پِھر باؤلی کی طرف پانی بھرنے دَوڑی گئی اور اُس کے سب اُونٹوں کے لِئے بھرا۔ وہ آدمی چُپ چاپ اُسے غور سے دیکھتا رہا تاکہ معلُوم کرے کہ خُداوند نے اُس کا سفر مُبارک کِیا ہے یا نہیں۔ اور جب اُونٹ پی چُکے تو اُس شخص نے نِصف مِثقال سونے کی ایک نتھ اور دس مِثقال سونے کے دو کڑے اُس کے ہاتھوں کے لِئے نِکالے۔ اور کہا کہ ذرا مُجھے بتا کہ تُو کِس کی بیٹی ہے؟ اور کیا تیرے باپ کے گھر میں ہمارے ٹِکنے کی جگہ ہے؟