پَیدایش 1:13-4
پَیدایش 1:13-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور ابرامؔ مِصرؔ سے اپنی بِیوی اور اپنے سب مال اور لُوؔط کو ساتھ لے کر کنعانؔ کے جنُوب کی طرف چلا۔ اور ابرامؔ کے پاس چَوپائے اور سونا چاندی بکثرت تھا۔ اور وہ کنعانؔ کے جنُوب سے سفر کرتا ہُؤا بَیت ایلؔ میں اُس جگہ پُہنچا جہاں پہلے بَیت ایلؔ اور عیؔ کے درمِیان اُس کا ڈیرا تھا۔ یعنی وہ مقام جہاں اُس نے شرُوع میں قُربان گاہ بنائی تھی اور وہاں ابرامؔ نے خُداوند سے دُعا کی۔
پَیدایش 1:13-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
چنانچہ اَبرامؔ اَپنی بیوی اَور اَپنے سارے مال و اَسباب سمیت مِصر سے کنعانؔ کے نِیگیوؔ کی طرف روانہ ہویٔے، اَور لَوطؔ اَبرامؔ کے ساتھ گئے۔ اَبرامؔ مویشی اَور سونا چاندی پا کر بہت مالدار ہو گئے تھے۔ پھر اَبرامؔ کنعانؔ کے نِیگیوؔ سے سفر کرتے ہویٔے بیت ایل میں اُس مقام پر پہُنچے، جہاں پہلے بیت ایل اَور عَیؔ کے درمیان اَبرامؔ کا خیمہ تھا۔ اَور جہاں اُنہُوں نے پہلے مذبح بنایا تھا۔ وہاں اَبرامؔ نے یَاہوِہ سے دعا کی۔
پَیدایش 1:13-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ابرام اپنی بیوی، لوط اور تمام جائیداد کو ساتھ لے کر مصر سے نکلا اور کنعان کے جنوبی علاقے دشتِ نجب میں واپس آیا۔ ابرام نہایت دولت مند ہو گیا تھا۔ اُس کے پاس بہت سے مویشی اور سونا چاندی تھی۔ وہاں سے جگہ بہ جگہ چلتے ہوئے وہ آخرکار بیت ایل سے ہو کر اُس مقام تک پہنچ گیا جہاں اُس نے شروع میں اپنا ڈیرا لگایا تھا اور جو بیت ایل اور عَی کے درمیان تھا۔ وہاں جہاں اُس نے قربان گاہ بنائی تھی اُس نے رب کا نام لے کر اُس کی عبادت کی۔