پَیدایش 27:11-32
پَیدایش 27:11-32 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ تارح کا نسب نامہ ہے: ابرام، نحور اور حاران تارح کے بیٹے تھے۔ لوط حاران کا بیٹا تھا۔ اپنے باپ تارح کی زندگی میں ہی حاران کسدیوں کے اُور میں انتقال کر گیا جہاں وہ پیدا بھی ہوا تھا۔ باقی دونوں بیٹوں کی شادی ہوئی۔ ابرام کی بیوی کا نام سارئی تھا اور نحور کی بیوی کا نام مِلکاہ۔ مِلکاہ حاران کی بیٹی تھی، اور اُس کی ایک بہن بنام اِسکہ تھی۔ سارئی بانجھ تھی، اِس لئے اُس کے بچے نہیں تھے۔ تارح کسدیوں کے اُور سے روانہ ہو کر ملکِ کنعان کی طرف سفر کرنے لگا۔ اُس کے ساتھ اُس کا بیٹا ابرام، اُس کا پوتا لوط یعنی حاران کا بیٹا اور اُس کی بہو سارئی تھے۔ جب وہ حاران پہنچے تو وہاں آباد ہو گئے۔ تارح 205 سال کا تھا جب اُس نے حاران میں وفات پائی۔
پَیدایش 27:11-32 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور یہ تارؔح کا نسب نامہ ہے۔ تارحؔ سے ابرامؔ اور نحُورؔ اور حارانؔ پَیدا ہُوئے اور حارانؔ سے لُوؔط پَیدا ہُؤا۔ اور حاراؔن اپنے باپ تارحؔ کے آگے اپنی زادبُوم یعنی کسدِیوں کے اُور ؔمیں مَرا۔ اور ابرامؔ اور نحُورؔ نے اپنا اپنا بیاہ کر لِیا۔ ابرامؔ کی بِیوی کا نام سارَؔی اور نحُورؔ کی بِیوی کا نام مِلکہ تھا جو حارانؔ کی بیٹی تھی۔ وُہی مِلکہ کا باپ اور اِسکہؔ کا باپ تھا۔ اور سارَؔی بانجھ تھی۔ اُس کے کوئی بال بچّہ نہ تھا۔ اور تارؔح نے اپنے بیٹے ابرامؔ کو اور اپنے پوتے لُوط ؔکو جو حارانؔ کا بیٹا تھا اور اپنی بہُو سارَؔی کو جو اُس کے بیٹے ابرامؔ کی بِیوی تھی ساتھ لِیا اور وہ سب کَسدِیوں کے اُور سے روانہ ہُوئے کہ کنعانؔ کے مُلک میں جائیں اور وہ حارانؔ تک آئے اور وہِیں رہنے لگے۔ اور تارحؔ کی عُمر دو سَو پانچ برس کی ہُوئی اور اُس نے حارانؔ میں وفات پائی۔