پَیدایش 10:11-32
پَیدایش 10:11-32 کِتابِ مُقادّس (URD)
یہ سِم کا نسب نامہ ہے۔ سِم ایک سَو برس کا تھا جب اُس سے طُوفان کے دو برس بعد ارفکسَدؔ پَیدا ہُؤا۔ اور ارفکسَدؔ کی پَیدایش کے بعد سِم پانچ سَو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ جب ارفکسَدؔ پینتِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے سِلح پَیدا ہُؤا۔ اور سِلح کی پَیدایش کے بعد ارفکسَدؔچار سَو تیِن برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ سلحؔ جب تِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے عِبر ؔپَیدا ہُؤا۔ اور عِبرؔ کی پَیدایش کے بعد سِلحؔ چار سَو تِین برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ جب عِبرؔ چونتیس برس کا تھا تو اُس سے فلجؔ پَیدا ہُؤا۔ اور فلجؔ کی پَیدایش کے بعد عِبر ؔچار سَو تِیس برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ فلج ؔتِیس برس کا تھا جب اُس سے رعوؔ پَیدا ہُؤا۔ اور رعوؔ کی پَیدایش کے بعد فلجؔ دو سَو نو برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ اور رعوؔ بتَّیس برس کا تھا جب اُس سے سروؔج پَیدا ہُؤا۔ اور سروؔج کی پَیدایش کے بعد رعو ؔدو سَو سات برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ اور سروؔج تِیس برس کا تھا جب اُس سے نحُورؔ پَیدا ہُؤا۔ اور نحُورؔ کی پَیدایش کے بعد سروؔج دو سَو برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ نحُور ؔاُنتیس برس کا تھا جب اُس سے تارحؔ پَیدا ہُؤا۔ اور تارحؔ کی پَیدایش کے بعد نحُورؔ ایک سَو اُنِّیس برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ اور تارحؔ ستّر برس کا تھا جب اُس سے ابرامؔ اور نحُور ؔاور حارانؔ پَیدا ہُوئے۔ اور یہ تارؔح کا نسب نامہ ہے۔ تارحؔ سے ابرامؔ اور نحُورؔ اور حارانؔ پَیدا ہُوئے اور حارانؔ سے لُوؔط پَیدا ہُؤا۔ اور حاراؔن اپنے باپ تارحؔ کے آگے اپنی زادبُوم یعنی کسدِیوں کے اُور ؔمیں مَرا۔ اور ابرامؔ اور نحُورؔ نے اپنا اپنا بیاہ کر لِیا۔ ابرامؔ کی بِیوی کا نام سارَؔی اور نحُورؔ کی بِیوی کا نام مِلکہ تھا جو حارانؔ کی بیٹی تھی۔ وُہی مِلکہ کا باپ اور اِسکہؔ کا باپ تھا۔ اور سارَؔی بانجھ تھی۔ اُس کے کوئی بال بچّہ نہ تھا۔ اور تارؔح نے اپنے بیٹے ابرامؔ کو اور اپنے پوتے لُوط ؔکو جو حارانؔ کا بیٹا تھا اور اپنی بہُو سارَؔی کو جو اُس کے بیٹے ابرامؔ کی بِیوی تھی ساتھ لِیا اور وہ سب کَسدِیوں کے اُور سے روانہ ہُوئے کہ کنعانؔ کے مُلک میں جائیں اور وہ حارانؔ تک آئے اور وہِیں رہنے لگے۔ اور تارحؔ کی عُمر دو سَو پانچ برس کی ہُوئی اور اُس نے حارانؔ میں وفات پائی۔
پَیدایش 10:11-32 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
شِمؔ کا شجرہ نَسب یہ ہے: سیلاب کے دو بَرس بعد جَب شِمؔ سَو بَرس کا تھا تو اُن کے یہاں اَرفاکسَدؔ پیدا ہویٔے۔ اَور اَرفاکسَدؔ کی پیدائش کے بعد شِمؔ مزید پانچ سَو بَرس جیتے رہے اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہویٔیں۔ جَب اَرفاکسَدؔ پینتیس بَرس کے ہویٔے تو اُن کے یہاں شِلحؔ پیدا ہُوا۔ اَور شِلحؔ کی پیدائش کے بعد اَرفاکسَدؔ مزید چار سَو تین بَرس تک جیتے رہے اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہویٔیں۔ جَب شِلحؔ تیس بَرس کا ہُوا، تو اُن کے یہاں عِبرؔ پیدا ہُوا۔ اَور عِبرؔ کی پیدائش کے بعد شِلحؔ مزید چار سَو تین بَرس تک جیتے رہے اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہویٔیں۔ جَب عِبرؔ چونتیس بَرس کے ہویٔے، تو اُن کے یہاں پِلِگ پیدا ہویٔے۔ اَور پِلِگ کی پیدائش کے بعد عِبرؔ مزید چار سِوتیس بَرس تک جیتے رہے اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ جَب پِلِگ تیس بَرس کے ہویٔے تو اُن کے یہاں رِعوؔ پیدا ہُوا۔ اَور رِعوؔ کی پیدائش کے بعد پِلِگ مزید دو سَو نَو بَرس تک جیتے رہے اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ جَب رِعوؔ بتّیس بَرس کے ہویٔے، تو اُن کے یہاں سِروگ پیدا ہُوا۔ اَور سِروگ کی پیدائش کے بعد رِعوؔ مزید دو سَو سات بَرس تک جیتے رہے اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ جَب سِروگ تیس بَرس کے ہویٔے تو اُن کے یہاں ناحوؔر پیدا ہویٔے۔ اَور ناحوؔر کی پیدائش کے بعد سِروگ مزید دو سَو بَرس تک جیتے رہے، اَور اُن کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ جَب ناحوؔر اُنتیس بَرس کے ہویٔے، تو آپ کے یہاں تیراحؔ پیدا ہویٔے۔ اَور تیراحؔ کی پیدائش کے بعد ناحوؔر مزید ایک سَو اُنّیس بَرس تک جیتے رہے اَور آپ کے یہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہُوئیں۔ جَب تیراحؔ ستّر بَرس کے ہویٔے، تو آپ کے یہاں اَبرامؔ، ناحوؔر اَور حارانؔ پیدا ہویٔے۔ تیراحؔ کا شجرہ نَسب یہ ہے: تیراحؔ سے اَبرامؔ، ناحوؔر اَور حارانؔ پیدا ہویٔے اَور حارانؔ سے لَوطؔ پیدا ہُوا۔ حارانؔ اَپنے باپ تیراحؔ کے جیتے جی اَپنے وطن یعنی کَسدیوں کے اُورؔ میں مَر گئے۔ اَبرامؔ اَور ناحوؔر نے اَپنی شادی کرلی۔ اَبرامؔ کی بیوی کا نام سارَیؔ اَور ناحوؔر کی بیوی کا نام مِلکاہؔ تھا۔ وہ حارانؔ کی بیٹی تھی جو مِلکاہؔ اَور اِسکہؔ دونوں کے باپ تھے۔ اَور سارَیؔ بانجھ تھیں۔ اُن کے یہاں کویٔی اَولاد نہ تھی۔ اَور تیراحؔ نے اَپنے بیٹے اَبرامؔ کو، اَپنے پوتے لَوطؔ کو جو حارانؔ کے بیٹے تھے اَور اَپنی بہُو سارَیؔ کو جو اُن کے بیٹے اَبرامؔ کی بیوی تھیں ساتھ لیا اَور وہ سَب کَسدیوں کے اُورؔ سے کنعانؔ جانے کے لیٔے نکل پڑے۔ لیکن جَب وہ حارانؔ پہُنچے تو وہیں بس گیٔے۔ تیراحؔ کی عمر دو سَو پانچ بَرس کی ہُوئی اَور حارانؔ میں وفات پائی۔
پَیدایش 10:11-32 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ سِم کا نسب نامہ ہے: سِم 100 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا ارفکسد پیدا ہوا۔ یہ سیلاب کے دو سال بعد ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 500 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ ارفکسد 35 سال کا تھا جب سلح پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 403 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ سلح 30 سال کا تھا جب عِبر پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 403 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ عِبر 34 سال کا تھا جب فلج پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 430 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ فلج 30 سال کا تھا جب رعو پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 209 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ رعو 32 سال کا تھا جب سروج پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 207 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ سروج 30 سال کا تھا جب نحور پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 200 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ نحور 29 سال کا تھا جب تارح پیدا ہوا۔ اِس کے بعد وہ مزید 119 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ تارح 70 سال کا تھا جب اُس کے بیٹے ابرام، نحور اور حاران پیدا ہوئے۔ یہ تارح کا نسب نامہ ہے: ابرام، نحور اور حاران تارح کے بیٹے تھے۔ لوط حاران کا بیٹا تھا۔ اپنے باپ تارح کی زندگی میں ہی حاران کسدیوں کے اُور میں انتقال کر گیا جہاں وہ پیدا بھی ہوا تھا۔ باقی دونوں بیٹوں کی شادی ہوئی۔ ابرام کی بیوی کا نام سارئی تھا اور نحور کی بیوی کا نام مِلکاہ۔ مِلکاہ حاران کی بیٹی تھی، اور اُس کی ایک بہن بنام اِسکہ تھی۔ سارئی بانجھ تھی، اِس لئے اُس کے بچے نہیں تھے۔ تارح کسدیوں کے اُور سے روانہ ہو کر ملکِ کنعان کی طرف سفر کرنے لگا۔ اُس کے ساتھ اُس کا بیٹا ابرام، اُس کا پوتا لوط یعنی حاران کا بیٹا اور اُس کی بہو سارئی تھے۔ جب وہ حاران پہنچے تو وہاں آباد ہو گئے۔ تارح 205 سال کا تھا جب اُس نے حاران میں وفات پائی۔