پَیدایش 1:10-5
پَیدایش 1:10-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
نوحؔا کے بیٹوں، شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ جِن کے یہاں سیلاب کے بعد بیٹے پیدا ہویٔے، شجرہ نَسب یہ ہے: بنی یافیتؔ یہ ہیں: گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔ بنی گومرؔ یہ ہیں: اشکِنازؔ، ریفتؔ اَور توغرمہؔ۔ بنی یاوانؔ یہ ہیں: اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور دودانیمؔ۔ (بحری جزیروں کے باشِندے اِن ہی کی نَسل سے ہیں، وہ اَپنی اَپنی قوموں کے درمیان مُختلف برادریوں میں تقسیم ہو گئے، اَور مُختلف مُلکوں میں پھیل گیٔے اَور ہر ایک اَپنی زبان بولتا تھا۔)
پَیدایش 1:10-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ نوح کے بیٹوں سِم، حام اور یافت کا نسب نامہ ہے۔ اُن کے بیٹے سیلاب کے بعد پیدا ہوئے۔ یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔ جُمرکے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔ یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور دودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔ وہ اُن قوموں کے آبا و اجداد ہیں جو ساحلی علاقوں اور جزیروں میں پھیل گئیں۔ یہ یافت کی اولاد ہیں جو اپنے اپنے قبیلے اور ملک میں رہتے ہوئے اپنی اپنی زبان بولتے ہیں۔
پَیدایش 1:10-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
نُوحؔ کے بیٹوں سِمؔ حامؔ اور یافتؔ کی اَولاد یہ ہیں۔ طُوفان کے بعد اُن کے ہاں بیٹے پَیدا ہُوئے۔ بنی یافت یہ ہیں۔ جُمرؔ اور ماجوؔج اور مادیؔ اور یاوان ؔاور توبلؔ اور مسکؔ اور تِیراسؔ۔ اور جُمرؔ کے بیٹے اَشکنازؔ اور رِیفتؔ اور تُجرمہؔ۔ اور یاوانؔ کے بیٹے اِلیِسہؔ اور تَرسِیسؔ۔ کِتّی ؔاور دوداؔنی۔ قَوموں کے جزِیرے اِن ہی کی نسل میں بٹ کر ہر ایک کی زُبان اور قبِیلہ کے مُطابِق مُختلِف مُلک اور گُروہ ہو گئے۔