YouVersion Logo
تلاش

پَیدایش 1:10-32

پَیدایش 1:10-32 کِتابِ مُقادّس (URD)

نُوحؔ کے بیٹوں سِمؔ حامؔ اور یافتؔ کی اَولاد یہ ہیں۔ طُوفان کے بعد اُن کے ہاں بیٹے پَیدا ہُوئے۔ بنی یافت یہ ہیں۔ جُمرؔ اور ماجوؔج اور مادیؔ اور یاوان ؔاور توبلؔ اور مسکؔ اور تِیراسؔ۔ اور جُمرؔ کے بیٹے اَشکنازؔ اور رِیفتؔ اور تُجرمہؔ۔ اور یاوانؔ کے بیٹے اِلیِسہؔ اور تَرسِیسؔ۔ کِتّی ؔاور دوداؔنی۔ قَوموں کے جزِیرے اِن ہی کی نسل میں بٹ کر ہر ایک کی زُبان اور قبِیلہ کے مُطابِق مُختلِف مُلک اور گُروہ ہو گئے۔ اور بنی حام یہ ہیں۔ کُوؔش اور مِصرؔ اور فوؔط اور کنعاؔن۔ اور بنی کُوش یہ ہیں۔ سباؔ اور حوِیلہؔ اور سبتہؔ اور رعماہؔ اور سبتیکہؔ۔ اور بنی رعماہ یہ ہیں۔ سباؔ اور دداؔن۔ اور کُوؔش سے نِمرُؔود پَیدا ہُؤا۔ وہ رُویِ زمِین پر ایک سُورما ہُؤا ہے۔ خُداوند کے سامنے وہ ایک شِکاری سُورما ہُؤا ہے اِس لِئے یہ مثل چلی کہ خُداوند کے سامنے نِمرُؔود سا شِکاری سُورما۔ اور اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلکِ سنعار میں بابلؔ اور ارک ؔاور اکّاؔد اور کلنہ ؔسے ہُوئی۔ اُسی مُلک سے نِکل کر وہ اسور میں آیا اور نینوہؔ اور رحوبوؔت عیر ؔاور کلحؔ کو۔ اور نینوہؔ اور کلحؔ کے درمِیان رسن کو جو بڑا شہر ہے بنایا۔ اور مِصرؔ سے لُودؔی اور عَنامیؔ اور لہابیؔ اور نفتوحیؔ۔ اور فتروسیؔ اور کَسلوحیؔ (جِن سے فلستی نِکلے) اور کفتورؔی پَیدا ہُوئے۔ اور کنعانؔ سے صَیداؔ جو اُس کا پہلوٹھا تھا اور حِتّؔ۔ اور یبوسیؔ اور اموریؔ اور جِرجاسیؔ۔ اور حوّیؔ اور عرقی ؔاور سینیؔ۔ اور اروادیؔ اور صماری ؔاور حماتیؔ پَیدا ہُوئے اور بعد میں کنعانی قبِیلے پَھیل گئے۔ اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔ سو بنی حام یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبِیلوں اور اپنی زُبانوں کے مُطابِق آباد ہیں۔ اور سِم ؔکے ہاں بھی جو تمام بنی عِبر کا باپ اور یافتؔ کا بڑا بھائی تھا اَولاد ہُوئی۔ بنی سِم یہ ہیں۔ عَیلامؔ اور اسُور ؔاور ارفکسَد ؔاور لُود ؔاور اراؔم۔ اور بنی ارام یہ ہیں۔ عُوض اؔور حوؔل اور جتر ؔاور مسؔ۔ اور ارفکسَدؔ سے سِلح ؔپَیدا ہُؤا اور سِلح ؔسے عِبرؔ۔ اور عِبر ؔکے ہاں دو بیٹے پَیدا ہُوئے۔ ایک کا نام فلجؔ تھا کیونکہ زمِین اُس کے ایّام میں بِٹّی اور اُس کے بھائی کا نام یُقطانؔ تھا۔ اور یُقطانؔ سے المودؔاد اور سلفؔ اور حصار ماوتؔ اور اِرَاخؔ۔ اور ہدوراؔم اور اوزاؔل اور دِقلہؔ۔ اور عوبلؔ اور ابی مائیلؔ اور سِباؔ۔ اور اوفیرؔ اور حویلہؔ اور یُوباؔب پَیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطانؔ تھے۔ اور اِن کی آبادی میسا سے مشرِق کے ایک پہاڑ سفارؔ کی طرف تھی۔ سو بنی سِم یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبِیلوں اور اپنی زُبانوں کے مُطابِق آباد ہیں۔ نُوحؔ کے بیٹوں کے خاندان اُن کی گروہوں اور نسلوں کے اِعتبار سے یِہی ہیں اور طُوفان کے بعد جو قَومیں زمِین پر جا بجا مُنقسم ہُوئیِں وہ اِن ہی میں سے تِھیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں پَیدایش 10

پَیدایش 1:10-32 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

یہ نوح کے بیٹوں سِم، حام اور یافت کا نسب نامہ ہے۔ اُن کے بیٹے سیلاب کے بعد پیدا ہوئے۔ یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔ جُمرکے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔ یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور دودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔ وہ اُن قوموں کے آبا و اجداد ہیں جو ساحلی علاقوں اور جزیروں میں پھیل گئیں۔ یہ یافت کی اولاد ہیں جو اپنے اپنے قبیلے اور ملک میں رہتے ہوئے اپنی اپنی زبان بولتے ہیں۔ حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔ کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔ کوش کا ایک اَور بیٹا بنام نمرود تھا۔ وہ دنیا میں پہلا زبردست حاکم تھا۔ رب کے نزدیک وہ زبردست شکاری تھا۔ اِس لئے آج بھی کسی اچھے شکاری کے بارے میں کہا جاتا ہے، ”وہ نمرود کی مانند ہے جو رب کے نزدیک زبردست شکاری تھا۔“ اُس کی سلطنت کے پہلے مرکز ملکِ سِنعار میں بابل، ارک، اکاد اور کلنہ کے شہر تھے۔ اُس ملک سے نکل کر وہ اسور چلا گیا جہاں اُس نے نینوہ، رحوبوت عیر، کلح اور رسن کے شہر تعمیر کئے۔ بڑا شہر رسن نینوہ اور کلح کے درمیان واقع ہے۔ مصر اِن قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی، فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔ کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان ذیل کی قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی یبوسی، اموری، جرجاسی، حِوّی، عرقی، سینی، اروادی، صماری اور حماتی۔ بعد میں کنعانی قبیلے اِتنے پھیل گئے کہ اُن کی حدود شمال میں صیدا سے جنوب کی طرف جرار سے ہو کر غزہ تک اور وہاں سے مشرق کی طرف سدوم، عمورہ، ادمہ اور ضبوئیم سے ہو کر لَسَع تک تھیں۔ یہ سب حام کی اولاد ہیں، جو اُن کے اپنے اپنے قبیلے، اپنی اپنی زبان، اپنے اپنے ملک اور اپنی اپنی قوم کے مطابق درج ہیں۔ سِم یافت کا بڑا بھائی تھا۔ اُس کے بھی بیٹے پیدا ہوئے۔ سِم تمام بنی عِبر کا باپ ہے۔ سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مس تھے۔ ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔ عِبر کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔ یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ، ہدورام، اُوزال، دِقلہ، عوبال، ابی مائیل، سبا، اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب یُقطان کے بیٹے تھے۔ وہ میسا سے لے کر سفار اور مشرقی پہاڑی علاقے تک آباد تھے۔ یہ سب سِم کی اولاد ہیں، جو اپنے اپنے قبیلے، اپنی اپنی زبان، اپنے اپنے ملک اور اپنی اپنی قوم کے مطابق درج ہیں۔ یہ سب نوح کے بیٹوں کے قبیلے ہیں، جو اپنی نسلوں اور قوموں کے مطابق درج کئے گئے ہیں۔ سیلاب کے بعد تمام قومیں اِن ہی سے نکل کر رُوئے زمین پر پھیل گئیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں پَیدایش 10