گلتیوں 18:1-20
گلتیوں 18:1-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تین بَرس بعد، میں کیفؔا سے مُلاقات کرنے کے لیٔے یروشلیمؔ گیا اَور پندرہ دِن تک اُن کے پاس رہا۔ مگر دُوسرے رسولوں میں سے سِوائے خُداوؔند کے بھایٔی، یعقُوب کے کسی اَور سے مُلاقات نہ کر سَکا۔ خُدا جانتا ہے کہ جو باتیں میں تُمہیں لِکھ رہا ہُوں، بالکُل سچّی ہیں۔
گلتیوں 18:1-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے تین سال بعد ہی مَیں پطرس سے شناسا ہونے کے لئے یروشلم گیا۔ وہاں مَیں پندرہ دن اُس کے ساتھ رہا۔ اِس کے علاوہ مَیں نے صرف خداوند کے بھائی یعقوب کو دیکھا، کسی اَور رسول کو نہیں۔ جو کچھ مَیں لکھ رہا ہوں اللہ گواہ ہے کہ وہ صحیح ہے۔ مَیں جھوٹ نہیں بول رہا۔
گلتیوں 18:1-20 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر تِین برس کے بعد مَیں کیفا سے مُلاقات کرنے کو یروشلِیم گیا اور پندرہ دِن اُس کے پاس رہا۔ مگر اَور رسُولوں میں سے خُداوند کے بھائی یعقُوبؔ کے سِوا کِسی سے نہ مِلا۔ جو باتیں مَیں تُم کو لِکھتا ہُوں خُدا کو حاضِر جان کر کہتا ہُوں کہ وہ جُھوٹی نہیں۔