گلتیوں 15:1-17
گلتیوں 15:1-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن خُدا نے مُجھے میرے پیدا ہونے سے قبل ہی چُن لیا اَور جَب اُس کی مرضی ہُوئی، اُس نے اَپنے فضل سے مُجھے اَپنی خدمت کے لیٔے بُلا لیا تاکہ وہ اَپنے بیٹے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا عِرفان مُجھے بَخشے اَور میں غَیریہُودیوں کو اُس کی خُوشخبری سُناؤں۔ میں نے اُس وقت گوشت اَور خُون سے صلاح نہ لی۔ اَور نہ یروشلیمؔ میں اُن کے پاس گیا جو مُجھ سے پہلے رسول مُقرّر کیٔے گیٔے تھے، بَلکہ فوراً مُلک عَربؔ چَلا گیا اَور پھر وہاں سے دَمشق شہر لَوٹ آیا۔
گلتیوں 15:1-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اللہ نے اپنے فضل سے مجھے پیدا ہونے سے پیشتر ہی چن کر اپنی خدمت کرنے کے لئے بُلایا۔ اور جب اُس نے اپنی مرضی سے اپنے فرزند کو مجھ پر ظاہر کیا تاکہ مَیں اُس کے بارے میں غیریہودیوں کو خوش خبری سناؤں تو مَیں نے کسی بھی شخص سے مشورہ نہ لیا۔ اُس وقت مَیں یروشلم بھی نہ گیا تاکہ اُن سے ملوں جو مجھ سے پہلے رسول تھے بلکہ مَیں سیدھا عرب چلا گیا اور بعد میں دمشق واپس آیا۔
گلتیوں 15:1-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
لیکن جِس خُدا نے مُجھے میری ماں کے پیٹ ہی سے مخصُوص کر لِیا اور اپنے فضل سے بُلا لِیا جب اُس کی یہ مرضی ہُوئی۔ کہ اپنے بیٹے کو مُجھ میں ظاہِر کرے تاکہ مَیں غَیر قَوموں میں اُس کی خُوشخبری دُوں تو نہ مَیں نے گوشت اور خُون سے صلاح لی۔ اور نہ یروشلِیم میں اُن کے پاس گیا جو مُجھ سے پہلے رسُول تھے بلکہ فوراً عرب کو چلا گیا۔ پِھر وہاں سے دمِشق کو واپس آیا۔