YouVersion Logo
تلاش

گلتیوں 1:1-10

گلتیوں 1:1-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

پَولُسؔ کی طرف سے جو نہ تو اِنسانوں کی طرف سے نہ کسی آدمی کی طرف سے، بَلکہ خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح اَور خُدا باپ کی طرف سے رسول مُقرّر کیٔے گیٔے، جِس خُدا نے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کو مُردوں میں سے زندہ کیا۔ اَور اُن سَب مَسیحی بھائیوں اَور بہنوں کی طرف سے جو میرے ساتھ ہیں، گلِتیؔہ صُوبہ کی جماعتوں کے نام لِکھّا گیا خط: ہمارے خُدا باپ اَور ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے! المسیؔح نے اَپنے آپ کو ہمارے گُناہوں کے بدلے میں قُربان کر دیا، تاکہ وہ ہمیں ہمارے خُدا اَور باپ کی مرضی کے مُطابق اِس مَوجُودہ بُرے زمانہ سے بچالے۔ خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین۔ مُجھے تعجُّب ہے کہ تُم کسی اَور خُوشخبری کی طرف مائل ہو رہے ہو اَور جِس نے تُمہیں خُداوؔند المسیؔح کے فضل سے بُلایا تھا، تُم اِتنی جلدی اُس سے مُنہ موڑ رہے ہو۔ کویٔی دُوسری خُوشخبری ہے ہی نہیں۔ ہاں، کچھ لوگ ہیں جو خُداوؔند المسیؔح کی خُوشخبری کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اَور تُمہیں اُلجھن میں ڈالے ہویٔے ہیں۔ لیکن اگر ہم یا آسمان کا کویٔی فرشتہ اُس خُوشخبری کے علاوہ جو ہم نے تُمہیں سُنایٔی، کویٔی اَور خُوشخبری سُناتا ہے تو اُس پر لعنت ہو۔ جَیسا ہم پہلے کہہ چُکے ہیں، وَیسا ہی میں پھر کہتا ہُوں: اُس خُوشخبری کے علاوہ جِس پر تُم ایمان لایٔے تھے، اگر کویٔی تُمہیں اَور ہی خُوشخبری سُناتا ہے تو وہ ملعُون ٹھہرے! کیا میں آدمیوں کا منظُورِ نظر بننا چاہتا ہُوں یا خُدا کا؟ کیا میں آدمیوں کو خُوش کرنا چاہتا ہُوں؟ اگرمیں آدمیوں کو خُوش کرنے کی کوشش میں لگا رہتا تو خُداوؔند المسیؔح کا خادِم نہ ہوتا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں گلتیوں 1

گلتیوں 1:1-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

یہ خط پولس رسول کی طرف سے ہے۔ مجھے نہ کسی گروہ نے مقرر کیا نہ کسی شخص نے بلکہ عیسیٰ مسیح اور خدا باپ نے جس نے اُسے مُردوں میں سے زندہ کر دیا۔ تمام بھائی بھی جو میرے ساتھ ہیں گلتیہ کی جماعتوں کو سلام کہتے ہیں۔ خدا ہمارا باپ اور خداوند عیسیٰ مسیح آپ کو فضل اور سلامتی عطا کریں۔ مسیح وہی ہے جس نے اپنے آپ کو ہمارے گناہوں کی خاطر قربان کر دیا اور یوں ہمیں اِس موجودہ شریر جہان سے بچا لیا ہے، کیونکہ یہ اللہ ہمارے باپ کی مرضی تھی۔ اُسی کا جلال ابد تک ہوتا رہے! آمین۔ مَیں حیران ہوں! آپ اِتنی جلدی سے اُسے ترک کر رہے ہیں جس نے مسیح کے فضل سے آپ کو بُلایا۔ اور اب آپ ایک فرق قسم کی ”خوش خبری“ کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ اصل میں یہ اللہ کی خوش خبری ہے نہیں۔ بس کچھ لوگ آپ کو اُلجھن میں ڈال کر مسیح کی خوش خبری میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ہم نے تو اصلی خوش خبری سنائی اور جو اِس سے فرق پیغام سناتا ہے اُس پر لعنت، خواہ ہم خود ایسا کریں خواہ آسمان سے کوئی فرشتہ اُتر کر یہ غلط پیغام سنائے۔ ہم یہ پہلے بیان کر چکے ہیں اور اب مَیں دوبارہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی آپ کو ایسی ”خوش خبری“ سنائے جو اُس سے فرق ہے جسے آپ نے قبول کیا ہے تو اُس پر لعنت! کیا مَیں اِس میں یہ کوشش کر رہا ہوں کہ لوگ مجھے قبول کریں؟ ہرگز نہیں! مَیں چاہتا ہوں کہ اللہ مجھے قبول کرے۔ کیا میری کوشش یہ ہے کہ مَیں لوگوں کو پسند آؤں؟ اگر مَیں اب تک ایسا کرتا تو مسیح کا خادم نہ ہوتا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں گلتیوں 1

گلتیوں 1:1-10 کِتابِ مُقادّس (URD)

پَولُس کی طرف سے جو نہ اِنسانوں کی جانِب سے نہ اِنسان کے سبب سے بلکہ یِسُوعؔ مسِیح اور خُدا باپ کے سبب سے جِس نے اُس کو مُردوں میں سے جِلایا رسُول ہے۔ اور سب بھائِیوں کی طرف سے جو میرے ساتھ ہیں گلِتیہ کی کلِیسیاؤں کو۔ خُدا باپ اور ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کی طرف سے تُمہیں فضل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔ اُسی نے ہمارے گُناہوں کے لِئے اپنے آپ کو دے دِیا تاکہ ہمارے خُدا اور باپ کی مرضی کے مُوافِق ہمیں اِس مَوجُودہ خراب جہان سے خلاصی بخشے۔ اُس کی تمجِید ابدُالآباد ہوتی رہے۔ آمِین۔ مَیں تعجُّب کرتا ہُوں کہ جِس نے تُمہیں مسِیح کے فضل سے بُلایا اُس سے تُم اِس قدر جلد پِھر کر کِسی اَور طرح کی خُوشخبری کی طرف مائِل ہونے لگے۔ مگر وہ دُوسری نہیں البتّہ بعض اَیسے ہیں جو تُمہیں گھبرا دیتے اور مسِیح کی خُوشخبری کو بِگاڑنا چاہتے ہیں۔ لیکن اگر ہم یا آسمان کا کوئی فرِشتہ بھی اُس خُوشخبری کے سِوا جو ہم نے تُمہیں سُنائی کوئی اَور خُوشخبری تُمہیں سُنائے تو ملعُون ہو۔ جَیسا ہم پیشتر کہہ چُکے ہیں وَیسا ہی اب مَیں پِھر کہتا ہُوں کہ اُس خُوشخبری کے سِوا جو تُم نے قبُول کی تھی اگر کوئی تُمہیں اَور خُوشخبری سُناتا ہے تو ملعُون ہو۔ اب مَیں آدمِیوں کو دوست بناتا ہُوں یا خُدا کو؟ کیا آدمِیوں کو خُوش کرنا چاہتا ہُوں؟ اگر اب تک آدمِیوں کو خُوش کرتا رہتا تو مسِیح کا بندہ نہ ہوتا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں گلتیوں 1