YouVersion Logo
تلاش

عزرا 1:10-44

عزرا 1:10-44 کِتابِ مُقادّس (URD)

جب عزرا خُدا کے گھر کے آگے رو رو کر اور اَوندھے مُنہ گِر کر دُعا اور اِقرار کر رہا تھا تو اِسرائیل میں سے مَردوں اور عَورتوں اور بچّوں کی ایک بُہت بڑی جماعت اُس کے پاس فراہم ہو گئی اور لوگ پُھوٹ پُھوٹ کررو رہے تھے۔ تب سِکنیاؔہ بِن یحی ایل جو بنی عَیلام میں سے تھا عزرا سے کہنے لگا ہم اپنے خُدا کے گُنہگار تو ہُوئے ہیں اور اِس سرزمِین کی قَوموں میں سے اجنبی عَورتیں بیاہ لی ہیں تَو بھی اِس مُعاملہ میں اب بھی اِسرائیل کے لِئے اُمّید ہے۔ سو اب ہم اپنے مخدُوم کی اور اُن کی صلاح کے مُطابِق جو ہمارے خُدا کے حُکم سے کانپتے ہیں سب بِیوِیوں اور اُن کی اَولاد کو دُور کرنے کے لِئے اپنے خُدا سے عہد باندھیں اور یہ شرِیعت کے مُطابِق کِیا جائے۔ پس اُٹھ کیونکہ یہ تیرا ہی کام ہے اور ہم تیرے ساتھ ہیں۔ ہِمّت باندھ کر کام میں لگ جا۔ تب عزرا نے اُٹھ کر سردار کاہِنوں اور لاویوں اور سارے اِسرائیل سے قَسم لی کہ وہ اِس اِقرار کے مُطابِق عمل کریں گے اور اُنہوں نے قَسم کھائی۔ تب عزرا خُدا کے گھر کے سامنے سے اُٹھا اور یہُوحاناؔن بِن اِلیاسِب کی کوٹھری میں گیا اور وہاں جا کر نہ روٹی کھائی نہ پانی پِیا کیونکہ وہ اسِیری کے لوگوں کی خطا کے سبب سے ماتم کرتا رہا۔ پِھر اُنہوں نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم میں اسِیری کے سب لوگوں کے درمِیان مُنادی کی کہ وہ یروشلیِم میں اِکٹّھے ہو جائیں۔ اور جو کوئی سرداروں اور بزُرگوں کی صلاح کے مُطابِق تِین دِن کے اندر نہ آئے اُس کا سارا مال ضبط ہو اور وہ خُود اسِیروں کی جماعت سے الگ کِیا جائے۔ تب یہُوداؔہ اور بِنیمِین کے سب مَرد اُن تِین دِنوں کے اندر یروشلیِم میں اِکٹّھے ہُوئے۔ مہِینہ نواں تھا اور اُس کی بِیسوِیں تارِیخ تھی اور سب لوگ اِس مُعاملہ اور بڑی بارِش کے سبب سے خُدا کے گھر کے سامنے کے مَیدان میں بَیٹھے کانپ رہے تھے۔ تب عزرا کاہِن کھڑا ہو کر اُن سے کہنے لگا کہ تُم نے خطا کی ہے اور اِسرائیل کا گُناہ بڑھانے کو اجنبی عَورتیں بیاہ لی ہیں۔ پس خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے آگے اِقرار کرو اور اُس کی مرضی پر عمل کرو اور اِس سرزمِین کے لوگوں اور اجنبی عَورتوں سے الگ ہو جاؤ۔ تب ساری جماعت نے جواب دِیا اور بُلند آواز سے کہا کہ جَیسا تُو نے کہا وَیسا ہی ہم کو کرنا لازِم ہے۔ لیکن لوگ بُہت ہیں اور اِس وقت شِدّت کی بارِش ہو رہی ہے اور ہم باہر کھڑے نہیں رہ سکتے اور نہ یہ ایک دو دِن کا کام ہے کیونکہ ہم نے اِس مُعاملہ میں بڑا گُناہ کِیا ہے۔ اب ساری جماعت کے لِئے ہمارے سردار مُقرّر ہوں اور ہمارے شہروں میں جِنہوں نے اجنبی عَورتیں بیاہ لی ہیں وہ سب مُقرّرہ وقتوں پر آئیں اور اُن کے ساتھ ہر شہر کے بزُرگ اور قاضی ہوں جب تک کہ ہمارے خُدا کا قہرِ شدِید ہم پر سے ٹل نہ جائے اور اِس مُعاملہ کا تصفِیہ نہ ہو جائے۔ فقط یُونتن بِن عساہیل اور یحازؔیاہ بِن تِقوہ اِس بات کے خِلاف کھڑے ہُوئے اور مسلاّؔم اور سِبّتی لاوی نے اُن کی مدد کی۔ پر اسِیری کے لوگوں نے وَیسا ہی کِیا اور عزرا کاہِن اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض اپنے اپنے آبائی خاندان کی طرف سے سب نام بہ نام الگ کِئے گئے اور وہ دسویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو اِس بات کی تحقِیقات کے لِئے بَیٹھے۔ اور پہلے مہِینے کے پہلے دِن تک اُن سب مَردوں کے مُعاملہ کا فَیصلہ کِیا جِنہوں نے اجنبی عَورتیں بیاہ لی تِھیں۔ اور کاہِنوں کی اَولاد میں یہ لوگ مِلے جِنہوں نے اجنبی عَورتیں بیاہ لی تِھیں یعنی بنی یشُوع میں سے یُوصدؔق کا بیٹا اور اُس کے بھائی معسیاؔہ اور الِیعزر اور یارِب اور جِدلیاؔہ۔ اُنہوں نے اپنی بِیوِیوں کو دُور کرنے کا وعدہ کِیا اور گُنہگار ہونے کے سبب سے اُنہوں نے اپنے گُناہ کے لِئے اپنے اپنے ریوڑ میں سے ایک ایک مینڈھا قُربان کِیا۔ اور بنی اِمّیر میں سے حنانی اور زبدیاؔہ۔ اور بنی حارِم میں سے معسیاؔہ اور الِیاہ اور سمعیاؔہ اور یحی ایل اور عُزّیاہ۔ اور بنی فشحُور میں سے الیوؔعینی اور معسیاؔہ اور اِسمٰعیل اور نتنی ایل اور یُوزباؔد اور الِعسہ۔ اور لاویوں میں سے یُوزباؔد اور سِمعی اور قِلایاؔہ (جو قلِیتاہ بھی کہلاتا ہے) فتحیاؔہ اور یہُوداؔہ اور الِیعزر۔ اور گانے والوں میں سے اِلیاسِب اور دربانوں میں سے سلُوؔم اور طلم اور اُورؔی۔ اور اِسرائیل میں سے بنی پرعُوس میں سے رمیاؔہ اور یزّیاؔہ اور ملکیاہ اور مِیامِین اور الِیعزر اور ملکیاہ اور بِنایاؔہ۔ اور بنی عیلام میں سے متّنیاؔہ اور زکریاؔہ اور یحی ایل اور عبدؔی اور یرِیموؔت اور الِیاہ۔ اور بنی زتُّو میں سے الیوعینی اور اِلیاسِب اور متّنیاؔہ اور یرِیموؔت اور زاباد اور عزِیزؔا۔ اور بنی ببَی میں سے یہُوحاناؔن اور حننیاؔہ اور زبی اور عطلَی۔ اور بنی بانی میں سے۔ مسلاّؔم اور ملُوؔک اور عدایاؔہ اور یاسُوؔب اور سیِال اور یراموؔت۔ اور بنی پخت موآب میں سے عدنا اور کِلاؔل اور بِنایاؔہ اور معسیاؔہ اور متّنیاؔہ اور بضلی ایل اور بِنوؔی اور منسّی۔ اور بنی حارِم میں سے الِیعزر اور یشیاؔہ اور ملکیاہ اور سمعیاؔہ اور شمعُوؔن۔ بِنیمِین اور ملُوؔک اور سمریاؔہ۔ اور بنی حاشُوم میں سے متّنَی اور متّتّاہ اور زاباد اور الِیفلط اور یریمَی اور منسّی اور سِمعی۔ اور بنی بانی میں سے معدَی اور عمرام اور اُوایل۔ بِنایاؔہ اور بدیاؔہ اور کلُوہ۔ اور وَنیاؔہ اور مرِیموؔت اور اِلیاسِب۔ اور متّنیاؔہ اور متّنَی اور یعسَو۔ اور بانی اور بنِوی اور سِمعی۔ اور سلمیاؔہ اور ناتن اور عدایاؔہ۔ مکندؔبَی ساسیَ سارَی۔ عزرئیل اور سلمیاؔہ سمریاؔہ۔ سلُوم امریاؔہ یُوسفؔ۔ بنی نبُو میں سے یعی ایل متِّتیاؔہ زاباد زبِینا یدّد اور یُوایل بِنایاؔہ۔ یہ سب اجنبی عَورتوں کو بیاہ لائے تھے اور بعضوں کی بِیویاں اَیسی تِھیں جِن سے اُن کے اَولاد تھی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عزرا 10

عزرا 1:10-44 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

جب عزرا اِس طرح دعا کر رہا اور اللہ کے گھر کے سامنے پڑے ہوئے اور روتے ہوئے قوم کے قصور کا اقرار کر رہا تھا تو اُس کے ارد گرد اسرائیلی مردوں، عورتوں اور بچوں کا بڑا ہجوم جمع ہو گیا۔ وہ بھی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ پھر عیلام کے خاندان کے سکنیاہ بن یحی ایل نے عزرا سے کہا، ”واقعی ہم نے پڑوسی قوموں کی عورتوں سے شادی کر کے اپنے خدا سے بےوفائی کی ہے۔ توبھی اب تک اسرائیل کے لئے اُمید کی کرن باقی ہے۔ آئیں، ہم اپنے خدا سے عہد باندھ کر وعدہ کریں کہ ہم اُن تمام عورتوں کو اُن کے بچوں سمیت واپس بھیج دیں گے۔ جو بھی مشورہ آپ اور اللہ کے احکام کا خوف ماننے والے دیگر لوگ ہمیں دیں گے وہ ہم کریں گے۔ سب کچھ شریعت کے مطابق کیا جائے۔ اب اُٹھیں! کیونکہ یہ معاملہ درست کرنا آپ ہی کا فرض ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اِس لئے حوصلہ رکھیں اور وہ کچھ کریں جو ضروری ہے۔“ تب عزرا اُٹھا اور راہنما اماموں، لاویوں اور تمام قوم کو قَسم کھلائی کہ ہم سکنیاہ کے مشورے پر عمل کریں گے۔ پھر عزرا اللہ کے گھر کے سامنے سے چلا گیا اور یوحنان بن اِلیاسب کے کمرے میں داخل ہوا۔ وہاں اُس نے پوری رات کچھ کھائے پیئے بغیر گزاری۔ اب تک وہ جلاوطنی سے واپس آئے ہوئے لوگوں کی بےوفائی پر ماتم کر رہا تھا۔ سرکاری افسروں اور بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ یروشلم اور پورے یہوداہ میں اعلان کیا جائے، ”لازم ہے کہ جتنے بھی اسرائیلی جلاوطنی سے واپس آئے ہیں وہ سب تین دن کے اندر اندر یروشلم میں جمع ہو جائیں۔ جو بھی اِس دوران حاضر نہ ہو اُسے جلاوطنوں کی جماعت سے خارج کر دیا جائے گا اور اُس کی تمام ملکیت ضبط ہو جائے گی۔“ تب یہوداہ اور بن یمین کے قبیلوں کے تمام آدمی تین دن کے اندر اندر یروشلم پہنچے۔ نویں مہینے کے بیسویں دن سب لوگ اللہ کے گھر کے صحن میں جمع ہوئے۔ سب معاملے کی سنجیدگی اور موسم کے سبب سے کانپ رہے تھے، کیونکہ بارش ہو رہی تھی۔ عزرا امام کھڑے ہو کر کہنے لگا، ”آپ اللہ سے بےوفا ہو گئے ہیں۔ غیریہودی عورتوں سے رشتہ باندھنے سے آپ نے اسرائیل کے قصور میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب رب اپنے باپ دادا کے خدا کے حضور اپنے گناہوں کا اقرار کر کے اُس کی مرضی پوری کریں۔ پڑوسی قوموں اور اپنی پردیسی بیویوں سے الگ ہو جائیں۔“ پوری جماعت نے بلند آواز سے جواب دیا، ”آپ ٹھیک کہتے ہیں! لازم ہے کہ ہم آپ کی ہدایت پر عمل کریں۔ لیکن یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے جو ایک یا دو دن میں درست کیا جا سکے۔ کیونکہ ہم بہت لوگ ہیں اور ہم سے سنجیدہ گناہ سرزد ہوا ہے۔ نیز، اِس وقت برسات کا موسم ہے، اور ہم زیادہ دیر تک باہر نہیں ٹھہر سکتے۔ بہتر ہے کہ ہمارے بزرگ پوری جماعت کی نمائندگی کریں۔ پھر جتنے بھی آدمیوں کی غیریہودی بیویاں ہیں وہ ایک مقررہ دن مقامی بزرگوں اور قاضیوں کو ساتھ لے کر یہاں آئیں اور معاملہ درست کریں۔ اور لازم ہے کہ یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے جب تک رب کا غضب ٹھنڈا نہ ہو جائے۔“ تمام لوگ متفق ہوئے، صرف یونتن بن عساہیل اور یحزیاہ بن تِقوَہ نے فیصلے کی مخالفت کی جبکہ مسُلّام اور سبّتی لاوی اُن کے حق میں تھے۔ توبھی اسرائیلیوں نے منصوبے پر عمل کیا۔ عزرا امام نے چند ایک خاندانی سرپرستوں کے نام لے کر اُنہیں یہ ذمہ داری دی کہ جہاں بھی کسی یہودی مرد کی غیریہودی عورت سے شادی ہوئی ہے وہاں وہ پورے معاملے کی تحقیق کریں۔ اُن کا کام دسویں مہینے کے پہلے دن شروع ہوا اور پہلے مہینے کے پہلے دن تکمیل تک پہنچا۔ درجِ ذیل اُن آدمیوں کی فہرست ہے جنہوں نے غیریہودی عورتوں سے شادی کی تھی۔ اُنہوں نے قَسم کھا کر وعدہ کیا کہ ہم اپنی بیویوں سے الگ ہو جائیں گے۔ ساتھ ساتھ ہر ایک نے قصور کی قربانی کے طور پر مینڈھا قربان کیا۔ اماموں میں سے قصوروار: یشوع بن یو صدق اور اُس کے بھائی معسیاہ، اِلی عزر، یریب اور جِدلیاہ، اِمیّرکے خاندان کا حنانی اور زبدیاہ، حارِم کے خاندان کا معسیاہ، الیاس، سمعیاہ، یحی ایل اور عُزیّاہ، فشحور کے خاندان کا اِلیوعینی، معسیاہ، اسمٰعیل، نتنی ایل، یوزبد اور اِلعاسہ۔ لاویوں میں سے قصوروار: یوزبد، سِمعی، قلایاہ یعنی قلیطا، فتحیاہ، یہوداہ اور اِلی عزر۔ گلوکاروں میں سے قصوروار: اِلیاسب۔ رب کے گھر کے دربانوں میں سے قصوروار: سلّوم، طِلِم اور اُوری۔ باقی قصوروار اسرائیلی: پرعوس کے خاندان کا رمیاہ، یزیاہ، ملکیاہ، میامین، اِلی عزر، ملکیاہ اور بِنایاہ۔ عیلام کے خاندان کا متنیاہ، زکریاہ، یحی ایل، عبدی، یریموت اور الیاس، زتّو کے خاندان کا اِلیوعینی، اِلیاسب، متنیاہ، یریموت، زبد اور عزیزا۔ ببی کے خاندان کا یوحنان، حننیاہ، زبی اور عتلی۔ بانی کے خاندان کا مسُلّام، ملّوک، عدایاہ، یسوب، سیال اور یریموت۔ پخت موآب کے خاندان کا عدنا، کلال، بِنایاہ، معسیاہ، متنیاہ، بضلی ایل، بِنّوئی اور منسّی۔ حارِم کے خاندان کا اِلی عزر، یِسیاہ، ملکیاہ، سمعیاہ، شمعون، بن یمین، ملّوک اور سمریاہ۔ حاشوم کے خاندان کا متّنی، متتاہ، زبد، اِلی فلط، یریمی، منسّی اور سِمعی۔ بانی کے خاندان کا معدی، عمرام، اُوایل، بِنایاہ، بدیاہ، کلوہی، وَنیاہ، مریموت، اِلیاسب، متنیاہ، متّنی اور یعسی۔ بِنّوئی کے خاندان کا سِمعی، سلمیاہ، ناتن، عدایاہ، مکندبی، ساسی، ساری، عزرایل، سلمیاہ، سمریاہ، سلّوم، امریاہ اور یوسف۔ نبو کے خاندان کا یعی ایل، متِتیاہ، زبد، زبینا، یدّی، یوایل اور بِنایاہ۔ اِن تمام آدمیوں کی غیریہودی عورتوں سے شادی ہوئی تھی، اور اُن کے ہاں بچے پیدا ہوئے تھے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں عزرا 10