حزقی ایل 1:37-3
حزقی ایل 1:37-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ایک دن رب کا ہاتھ مجھ پر آ ٹھہرا۔ رب نے مجھے اپنے روح سے باہر لے جا کر ایک کھلی وادی کے بیچ میں کھڑا کیا۔ وادی ہڈیوں سے بھری تھی۔ اُس نے مجھے اُن میں سے گزرنے دیا تو مَیں نے دیکھا کہ وادی کی زمین پر بےشمار ہڈیاں بکھری پڑی ہیں۔ یہ ہڈیاں سراسر سوکھی ہوئی تھیں۔ رب نے مجھ سے پوچھا، ”اے آدم زاد، کیا یہ ہڈیاں دوبارہ زندہ ہو سکتی ہیں؟“ مَیں نے جواب دیا، ”اے رب قادرِ مطلق، تُو ہی جانتا ہے۔“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حزقی ایل 37حزقی ایل 1:37-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر تھا اور اُس نے مُجھے اپنی رُوح میں اُٹھا لِیا اور اُس وادی میں جو ہڈِّیوں سے پُر تھی مُجھے اُتار دِیا۔ اور مُجھے اُن کے آس پاس چَوگِرد پِھرایا اور دیکھ وہ وادی کے مَیدان میں بکثرت اور نِہایت سُوکھی تھِیں۔ اور اُس نے مُجھے فرمایا اَے آدمؔ زاد کیا یہ ہڈِّیاں زِندہ ہو سکتی ہیں؟ مَیں نے جواب دِیا اَے خُداوند خُدا تُو ہی جانتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں حزقی ایل 37