حزقی ایل 17:34-19
حزقی ایل 17:34-19 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ اے میرے ریوڑ، جہاں بھیڑوں، مینڈھوں اور بکروں کے درمیان ناانصافی ہے وہاں مَیں اُن کی عدالت کروں گا۔ کیا یہ تمہارے لئے کافی نہیں کہ تمہیں کھانے کے لئے چراگاہ کا بہترین حصہ اور پینے کے لئے صاف شفاف پانی مل گیا ہے؟ تم باقی چراگاہ کو کیوں روندتے اور باقی پانی کو پاؤں سے گدلا کرتے ہو؟ میرا ریوڑ کیوں تم سے کچلی ہوئی گھاس کھائے اور تمہارا گدلا کیا ہوا پانی پیئے؟
حزقی ایل 17:34-19 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور تُمہارے حق میں خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے اَے میری بھیڑو دیکھو مَیں بھیڑ بکرِیوں اور مینڈھوں اور بکروں کے درمِیان اِمتِیاز کر کے اِنصاف کرُوں گا۔ کیا تُم کو یہ ہلکی سی بات معلُوم ہُوئی کہ تُم اچّھا سبزہ زار کھا جاؤ اور باقی ماندہ کو پاؤں سے لتاڑو اور صاف پانی میں سے پِیو اور باقی ماندہ کو پاؤں سے گدلا کرو؟ اور جو تُم نے پاؤں سے لتاڑا ہے وہ میری بھیڑیں کھاتی ہیں اور جو تُم نے پاؤں سے گدلا کِیا پِیتی ہیں۔