خروج 13:24-15
خروج 13:24-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور مُوسیٰؔ اور اُس کا خادِم یشُوؔع اُٹھے اور مُوسیٰؔ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر گیا۔ اور بزُرگوں سے کہہ گیا کہ جب تک ہم لَوٹ کر تُمہارے پاس نہ آ جائیں تُم ہمارے لِئے یہیں ٹھہرے رہو اور دیکھو ہارُونؔ اور حورؔ تُمہارے ساتھ ہیں۔ جِس کِسی کا کوئی مُقدّمہ ہو وہ اُن کے پاس جائے۔ تب مُوسیٰؔ پہاڑ کے اُوپر گیا اور پہاڑ پر گھٹا چھا گئی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 24خروج 13:24-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
موسیٰ اپنے مددگار یشوع کے ساتھ چل پڑا اور اللہ کے پہاڑ پر چڑھ گیا۔ پہلے اُس نے بزرگوں سے کہا، ”ہماری واپسی کے انتظار میں یہاں ٹھہرے رہو۔ ہارون اور حور تمہارے پاس رہیں گے۔ کوئی بھی معاملہ ہو تو لوگ اُن ہی کے پاس جائیں۔“ جب موسیٰ چڑھنے لگا تو پہاڑ پر بادل چھا گیا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 24