خروج 13:17-15
خروج 13:17-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور یشُوعؔ نے عمالیقؔ اور اُس کے لوگوں کو تلوار کی دھار سے شکست دی۔ تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا اِس بات کی یادگاری کے لِئے کِتاب میں لِکھ دے اور یشُوعؔ کو سُنا دے کہ مَیں عمالیقؔ کا نام و نِشان دُنیا سے بِالکُل مِٹا دُوں گا۔ اور مُوسیٰؔ نے ایک قُربان گاہ بنائی اور اُس کا نام یہوواؔہ نِسّی رکھّا۔
خروج 13:17-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور یہوشُعؔ نے عمالیقیوں کو بزورِ تلوار مغلُوب کر لیا۔ تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اِس بات کو یادگاری کے لیٔے طُومار میں لِکھ دو اَور دیکھنا کہ یہوشُعؔ بھی اُسے سُن لے کیونکہ مَیں صفحۂ ہستی سے عمالیقؔ کا نام و نِشان تک مٹا دُوں گا۔“ اَور مَوشہ نے ایک مذبح بنایا اَور اُس کا نام یَاہوِہ میرا پرچم ہیں رکھا۔
خروج 13:17-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس طرح یشوع نے عمالیقیوں سے لڑتے لڑتے اُنہیں شکست دی۔ تب رب نے موسیٰ سے کہا، ”یہ واقعہ یادگاری کے لئے کتاب میں لکھ لے۔ لازم ہے کہ یہ سب کچھ یشوع کی یاد میں رہے، کیونکہ مَیں دنیا سے عمالیقیوں کا نام و نشان مٹا دوں گا۔“ اُس وقت موسیٰ نے قربان گاہ بنا کر اُس کا نام ’رب میرا جھنڈا ہے‘ رکھا۔