خروج 23:15-25
خروج 23:15-25 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
آخرکار وہ مارہ پہنچے جہاں پانی دست یاب تھا۔ لیکن وہ کڑوا تھا، اِس لئے مقام کا نام مارہ یعنی کڑواہٹ پڑ گیا۔ یہ دیکھ کر لوگ موسیٰ کے خلاف بڑبڑا کر کہنے لگے، ”ہم کیا پئیں؟“ موسیٰ نے مدد کے لئے رب سے التجا کی تو اُس نے اُسے لکڑی کا ایک ٹکڑا دکھایا۔ جب موسیٰ نے یہ لکڑی پانی میں ڈالی تو پانی کی کڑواہٹ ختم ہو گئی۔ مارہ میں رب نے اپنی قوم کو قوانین دیئے۔ وہاں اُس نے اُنہیں آزمایا بھی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 15خروج 23:15-25 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور جب وہ مارؔہ میں آئے تو مارہؔ کا پانی پی نہ سکے کیونکہ وہ کڑوا تھا۔ اِسی لِئے اُس جگہ کا نام مارؔہ پڑ گیا۔ تب وہ لوگ مُوسیٰؔ پر بُڑبُڑا کر کہنے لگے کہ ہم کیا پِئیں؟ اُس نے خُداوند سے فریاد کی۔ خُداوند نے اُسے ایک پیڑ دِکھایا جِسے جب اُس نے پانی میں ڈالا تو پانی مِیٹھا ہو گیا۔ وہیں خُداوند نے اُن کے لِئے ایک آئین اور شرِیعت بنائی اور وہیں یہ کہہ کر اُن کی آزمایش کی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 15