خروج 15:1-17
خروج 15:1-17 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب مِصرؔ کے بادشاہ نے عِبرانی دائِیوں سے جِن میں ایک کا نام سِفرؔہ اور دُوسری کا فوعہؔ تھا باتیں کِیں۔ اور کہا کہ جب عِبرانی عَورتوں کے تُم بچّہ جناؤ اور اُن کو پتّھر کی بَیٹکھوں پر بَیٹھی دیکھو تو اگر بیٹا ہو تو اُسے مار ڈالنا اور اگر بیٹی ہو تو وہ جِیتی رہے۔ لیکن وہ دائیاں خُدا سے ڈرتی تِھیں۔ سو اُنہوں نے مِصرؔ کے بادشاہ کا حُکم نہ مانا بلکہ لڑکوں کو جِیتا چھوڑ دیتی تِھیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 1خروج 15:1-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اسرائیلیوں کی دو دائیاں تھیں جن کے نام سِفرہ اور فوعہ تھے۔ مصر کے بادشاہ نے اُن سے کہا، ”جب عبرانی عورتیں تمہیں مدد کے لئے بُلائیں تو خبردار رہو۔ اگر لڑکا پیدا ہو تو اُسے جان سے مار دو، اگر لڑکی ہو تو اُسے جیتا چھوڑ دو۔“ لیکن دائیاں اللہ کا خوف مانتی تھیں۔ اُنہوں نے مصر کے بادشاہ کا حکم نہ مانا بلکہ لڑکوں کو بھی جینے دیا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں خروج 1