اِفسِیوں 4:2-8
اِفسِیوں 4:2-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن خُدا ہم سے بہت ہی مَحَبّت کرنے والا، اَور رحم کرنے میں غنی ہے، جَب کہ ہم اَپنی سرکشیوں کے باعث مُردہ تھے، خُدا نے ہمیں المسیؔح کے ساتھ زندہ کیا۔ تُمہیں خُدا کے فضل سے ہی نَجات مِلی ہے۔ خُدا نے ہمیں المسیؔح کے ساتھ زندہ کیا اَور آسمانی مقاموں پر المسیؔح عیسیٰ کے ساتھ بِٹھایا، تاکہ آنے والے زمانوں میں اَپنے اُس بےحَد فضل کو ظاہر کرے، جو خُدا نے اَپنی مہربانی سے المسیؔح عیسیٰ کے ذریعہ ہم پر کیا تھا۔ کیونکہ تُمہیں ایمان کے وسیلہ سے خُدا کے فضل ہی سے نَجات مِلی ہے، اَور یہ تمہاری کوشش کا نتیجہ نہیں، بَلکہ خُدا کی بخشش ہے۔
اِفسِیوں 4:2-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اللہ کا رحم اِتنا وسیع ہے اور وہ اِتنی شدت سے ہم سے محبت رکھتا ہے کہ اگرچہ ہم اپنے گناہوں میں مُردہ تھے توبھی اُس نے ہمیں مسیح کے ساتھ زندہ کر دیا۔ ہاں، آپ کو اللہ کے فضل ہی سے نجات ملی ہے۔ جب ہم مسیح عیسیٰ پر ایمان لائے تو اُس نے ہمیں مسیح کے ساتھ زندہ کر کے آسمان پر بٹھا دیا۔ عیسیٰ مسیح میں ہم پر مہربانی کرنے سے اللہ آنے والے زمانوں میں اپنے فضل کی لامحدود دولت دکھانا چاہتا تھا۔ کیونکہ یہ اُس کا فضل ہی ہے کہ آپ کو ایمان لانے پر نجات ملی ہے۔ یہ آپ کی طرف سے نہیں ہے بلکہ اللہ کی بخشش ہے۔
اِفسِیوں 4:2-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
مگر خُدا نے اپنے رَحم کی دَولت سے اُس بڑی مُحبّت کے سبب سے جو اُس نے ہم سے کی۔ جب قصُوروں کے سبب سے مُردہ ہی تھے تو ہم کو مسِیح کے ساتھ زِندہ کِیا۔ (تُم کو فضل ہی سے نجات مِلی ہے)۔ اور مسِیح یِسُوعؔ میں شامِل کر کے اُس کے ساتھ جِلایا اور آسمانی مقاموں پر اُس کے ساتھ بِٹھایا۔ تاکہ وہ اپنی اُس مِہربانی سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہم پر ہے آنے والے زمانوں میں اپنے فضل کی بے نِہایت دَولت دِکھائے۔ کیونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہیں۔ خُدا کی بخشِش ہے۔