اِفسِیوں 11:1-14
اِفسِیوں 11:1-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُسی میں ہم بھی اُس کے اِرادہ کے مُوافِق جو اپنی مرضی کی مصلحت سے سب کُچھ کرتا ہے پیشتر سے مُقرّر ہو کر مِیراث بنے۔ تاکہ ہم جو پہلے سے مسِیح کی اُمّید میں تھے اُس کے جلال کی سِتایش کا باعِث ہوں۔ اور اُسی میں تُم پر بھی جب تُم نے کلامِ حق کو سُنا جو تُمہاری نجات کی خُوشخبری ہے اور اُس پر اِیمان لائے پاک مَوعُودہ رُوح کی مُہر لگی۔ وُہی خُدا کی مِلکِیّت کی مخلصی کے لِئے ہماری مِیراث کا بَیعانہ ہے تاکہ اُس کے جلال کی سِتایش ہو۔
اِفسِیوں 11:1-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خُدا کی مصلحت یہ ہے کہ سَب کچھ اُس کی مرضی کے مُطابق ہو، خُدا نے ہمیں اَپنی مِیراث کے لیٔے پہلے ہی سے چُن رکھا تھا، تاکہ ہم، جِن کی اُمّید پہلے ہی سے المسیؔح سے وابستہ تھی، اُن کے جلال کی سِتائش کا باعث بنیں۔ اَور جَب تُم نے کلام حق کو سُنا، جو تمہاری نَجات کی خُوشخبری ہے۔ اَور جَب تُم المسیؔح پر ایمان لایٔے، تو خُدا نے اَپنے وعدہ کے مُطابق تُمہیں پاک رُوح دے کر تُم پر اَپنی مُہر لگا دی، وہ پاک رُوح ہمیں مِلنے والی مِیراث کا بیَعانہ ہے گویا اِس بات کی ضمانت ہے کہ ہم مخلصی پا کر خُدا کی مِلکیّت بَن جایٔیں تاکہ اُس کے جلال کی سِتائش ہو۔
اِفسِیوں 11:1-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مسیح میں ہم آسمانی بادشاہی کے وارث بھی بن گئے ہیں۔ اللہ نے پہلے سے ہمیں اِس کے لئے مقرر کیا، کیونکہ وہ سب کچھ یوں سرانجام دیتا ہے کہ اُس کی مرضی کا ارادہ پورا ہو جائے۔ اور وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کے جلال کی ستائش کا باعث بنیں، ہم جنہوں نے پہلے سے مسیح پر اُمید رکھی۔ آپ بھی مسیح میں ہیں، کیونکہ آپ سچائی کا کلام اور اپنی نجات کی خوش خبری سن کر ایمان لائے۔ اور اللہ نے آپ پر بھی روح القدس کی مُہر لگا دی جس کا وعدہ اُس نے کیا تھا۔ روح القدس ہماری میراث کا بیعانہ ہے۔ وہ ہمیں یہ ضمانت دیتا ہے کہ اللہ ہمارا جو اُس کی ملکیت ہیں فدیہ دے کر ہمیں پوری مخلصی تک پہنچائے گا۔ کیونکہ ہماری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ اُس کے جلال کی ستائش کی جائے۔