واعظ 12:1-14
واعظ 12:1-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں جو واعظ ہوں یروشلم میں اسرائیل کا بادشاہ تھا۔ مَیں نے اپنی پوری ذہنی طاقت اِس پر لگائی کہ جو کچھ آسمان تلے کیا جاتا ہے اُس کی حکمت کے ذریعے تفتیش و تحقیق کروں۔ یہ کام ناگوار ہے گو اللہ نے خود انسان کو اِس میں محنت مشقت کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ مَیں نے تمام کاموں کا ملاحظہ کیا جو سورج تلے ہوتے ہیں، تو نتیجہ یہ نکلا کہ سب کچھ باطل اور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں واعظ 1واعظ 12:1-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں واعِظ یروشلِیم میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ تھا۔ اور مَیں نے اپنا دِل لگایا کہ جو کُچھ آسمان کے نِیچے کِیا جاتا ہے اُس سب کی تفتِیش و تحقِیق کرُوں۔ خُدا نے بنی آدمؔ کو یہ سخت دُکھ دِیا ہے کہ وہ مشقّت میں مُبتلار ہیں۔ مَیں نے سب کاموں پر جو دُنیا میں کِئے جاتے ہیں نظر کی اور دیکھو یہ سب کُچھ بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں واعظ 1