اِستِثنا 6:7-8
اِستِثنا 6:7-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کیونکہ تُو رب اپنے خدا کے لئے مخصوص و مُقدّس ہے۔ اُس نے دنیا کی تمام قوموں میں سے تجھے چن کر اپنی قوم اور خاص ملکیت بنایا۔ رب نے کیوں تمہارے ساتھ تعلق قائم کیا اور تمہیں چن لیا؟ کیا اِس وجہ سے کہ تم تعداد میں دیگر قوموں کی نسبت زیادہ تھے؟ ہرگز نہیں! تم تو بہت کم تھے۔ بلکہ وجہ یہ تھی کہ رب نے تمہیں پیار کیا اور وہ وعدہ پورا کیا جو اُس نے قَسم کھا کر تمہارے باپ دادا کے ساتھ کیا تھا۔ اِسی لئے وہ فدیہ دے کر تمہیں بڑی قدرت سے مصر کی غلامی اور اُس ملک کے بادشاہ کے ہاتھ سے بچا لایا۔
اِستِثنا 6:7-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے ایک مُقدّس قَوم ہے۔ خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو رُویِ زمِین کی اَور سب قَوموں میں سے چُن لِیا ہے تاکہ اُس کی خاص اُمّت ٹھہرے۔ خُداوند نے جو تُم سے مُحبّت کی اور تُم کو چن لِیا تو اِس کا سبب یہ نہ تھا کہ تُم شُمار میں اَور قَوموں سے زِیادہ تھے کیونکہ تُم سب قَوموں سے شُمار میں کم تھے۔ بلکہ چُونکہ خُداوند کو تُم سے مُحبّت ہے اور وہ اُس قَسم کو جو اُس نے تُمہارے باپ دادا سے کھائی پُورا کرنا چاہتا تھا اِس لِئے خُداوند تُم کو اپنے زورآور ہاتھ سے نِکال لایا اور غُلامی کے گھر یعنی مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ کے ہاتھ سے تُم کو مُخلصی بخشی۔