اِستِثنا 1:7
اِستِثنا 1:7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں لے آئے جسے حاصل کرنے کے لیٔے تُم اُس میں داخل ہو رہے ہو، اَور تمہارے سامنے سے امُوری، کنعانی، حِتّی، پَرزّی، حِوّی یبُوسی اَور گِرگاشی اِن سات قوموں کو جو تُم سے، گِنتی میں زِیادہ اَور زورآور ہیں، وہاں سے نکال دیں گے۔
اِستِثنا 1:7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب تیرا خدا تجھے اُس ملک میں لے جائے گا جس پر تُو جا کر قبضہ کرے گا۔ وہ تیرے سامنے سے بہت سی قومیں بھگا دے گا۔ گو یہ سات قومیں یعنی حِتّی، جرجاسی، اموری، کنعانی، فرِزّی، حِوّی اور یبوسی تعداد اور طاقت کے لحاظ سے تجھ سے بڑی ہوں گی
اِستِثنا 1:7 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو اُس مُلک میں جِس پر قبضہ کرنے کے لِئے تُو جا رہا ہے پُہنچا دے اور تیرے آگے سے اُن بُہت سی قَوموں کو یعنی حِتِّیوں اور جرجاسِیوں اور امورِیوں اور کنعانیوں اور فرِزِّیوں اور حوِّیوں اور یِبوسِیوں کو جو ساتوں قَومیں تُجھ سے بڑی اور زورآور ہیں نِکال دے۔