اِستِثنا 24:11-25
اِستِثنا 24:11-25 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جہاں جہاں تمہارے قدم پڑیں گے وہ زمین تمہاری ہو جائے گی؛ اَور تمہاری سرحد بیابان سے لے کر مُلک لبانونؔ تک اَور دریائے فراتؔ سے لے کر مغربی سمُندر تک پھیلی ہوگی۔ کویٔی بھی شخص تمہارا مُقابلہ نہ کر سکےگا اَور تُم جہاں کہیں جاؤگے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے کئے ہویٔے وعدے کے مُطابق اُس سارے مُلک پر تمہارا خوف اَور دہشت پیدا کر دیں گے۔
اِستِثنا 24:11-25 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تم جہاں بھی قدم رکھو گے وہ تمہارا ہی ہو گا، جنوبی ریگستان سے لے کر لبنان تک، دریائے فرات سے بحیرۂ روم تک۔ کوئی بھی تمہارا سامنا نہیں کر سکے گا۔ تم اُس ملک میں جہاں بھی جاؤ گے وہاں رب تمہارا خدا اپنے وعدے کے مطابق تمہاری دہشت اور خوف پیدا کر دے گا۔
اِستِثنا 24:11-25 کِتابِ مُقادّس (URD)
جہاں جہاں تُمہارے پاؤں کا تلوا ٹِکے وہ جگہ تُمہاری ہو جائے گی یعنی بیابان اور لُبنان سے اور دریایِ فرات سے مغرِب کے سمُندر تک تُمہاری سرحد ہو گی۔ اور کوئی شخص وہاں تُمہارا مُقابلہ نہ کر سکے گا کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارا رُعب اور خَوف اُس تمام مُلک میں جہاں کہِیں تُمہارے قدم پڑیں پَیدا کر دے گا جَیسا اُس نے تُم سے کہا ہے۔