اِستِثنا 2:11-3
اِستِثنا 2:11-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
آج جان لو کہ تمہارے بچوں نے نہیں بلکہ تم ہی نے رب اپنے خدا سے تربیت پائی۔ تم نے اُس کی عظمت، بڑے اختیار اور قدرت کو دیکھا، اور تم اُن معجزوں کے گواہ ہو جو اُس نے مصر کے بادشاہ فرعون اور اُس کے پورے ملک کے سامنے کئے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اِستِثنا 11اِستِثنا 2:11-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور تُم آج کے دِن خُوب سمُجھ لو کیونکہ مَیں تُمہارے بال بچّوں سے کلام نہیں کر رہا ہُوں جِن کو نہ تو معلُوم ہے اور نہ اُنہوں نے دیکھا کہ خُداوند تُمہارے خُدا کی تنبِیہ اور اُس کی عظمت اور زورآور ہاتھ اور بُلند بازُو سے کیا کیا ہُؤا۔ اور مِصرؔ کے بِیچ مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ اور اُس کے مُلک کے لوگوں کو کَیسے کَیسے نِشان اور کَیسی کرامات دِکھائیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اِستِثنا 11