کُلسِیوں 3:4-6
کُلسِیوں 3:4-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور ہمارے لیٔے بھی دعا کرو، تاکہ خُدا ہمارے لئے کلام سُنانے کا دروازہ کھول دے اَور ہم المسیؔح کے پیغام کے اُس راز کو بَیان کر سکیں، جِس کی وجہ سے میں زنجیروں سے جکڑا ہُوں۔ دعا کرو کہ میں اُسے صَاف گوئی سے بَیان کر سکوں، جَیسا کہ مُجھے کرنا لازِم ہے۔ ہر موقع کو غنیمت سمجھ کر؛ غَیر مسیحیوں کے ساتھ دانشمندانہ سلُوک کرو۔ تمہاری گُفتگو اَیسی پُرفضل اَور پُر کشش ہو، تاکہ تُم ہر شخص کو مُناسب جَواب دے سکو۔
کُلسِیوں 3:4-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی دعا کریں تاکہ اللہ ہمارے لئے کلام سنانے کا دروازہ کھولے اور ہم مسیح کا راز پیش کر سکیں۔ آخر مَیں اِسی راز کی وجہ سے قید میں ہوں۔ دعا کریں کہ مَیں اِسے یوں پیش کروں جس طرح کرنا چاہئے، کہ اِسے صاف سمجھا جا سکے۔ جو اب تک ایمان نہ لائے ہوں اُن کے ساتھ دانش مندانہ سلوک کریں۔ اِس سلسلے میں ہر موقع سے فائدہ اُٹھائیں۔ آپ کی گفتگو ہر وقت مہربان ہو، ایسی کہ مزہ آئے اور آپ ہر ایک کو مناسب جواب دے سکیں۔
کُلسِیوں 3:4-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور ساتھ ساتھ ہمارے لِئے بھی دُعا کِیا کرو کہ خُدا ہم پر کلام کا دروازہ کھولے تاکہ مَیں مسِیح کے اُس بھید کو بیان کر سکُوں جِس کے سبب سے قَید بھی ہُوں۔ اور اُسے اَیسا ظاہِر کرُوں جَیسا مُجھے کرنا لازِم ہے۔ وقت کو غنِیمت جان کر باہر والوں کے ساتھ ہوشیاری سے برتاؤ کرو۔ تُمہارا کلام ہمیشہ اَیسا پُر فضل اور نمکِین ہو کہ تُمہیں ہر شخص کو مُناسِب جواب دینا آ جائے۔