کُلسِیوں 25:1-28
کُلسِیوں 25:1-28 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خُدا نے اَپنے کلام کو پُورے طور پر تُمہیں مُنادی کرنے کی ذمّہ داری میرے سُپرد کی اَور مُجھے اَپنی جماعت کا خادِم مُقرّر کیا یعنی وہ راز جو تمام زمانوں اَور پُشتوں سے پوشیدہ رہا، لیکن اَب خُدا کے مُقدّسین پر ظاہر ہُواہے۔ جنہیں خُدا نے مُنتخب کیا کہ غَیریہُودیوں کے درمیان اُس بیش قیمتی اَور جلالی راز کو ظاہر کرے، وہ راز المسیؔح ہیں جو جلال کی اُمّید ہیں، اَور تُم میں بسے ہویٔے ہیں۔ ہم اُسی المسیؔح کی مُنادی کرتے، اَور کمال دانائی سے ہر ایک کو نصیحت کرتے اَور تعلیم دیتے ہیں، تاکہ ہر شخص کو المسیؔح میں کامِل کرکے اُسے خُدا کے حُضُور پیش کر سکیں۔
کُلسِیوں 25:1-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ہاں، اللہ نے مجھے اپنی جماعت کا خادم بنا کر یہ ذمہ داری دی کہ مَیں آپ کو اللہ کا پورا کلام سنا دوں، وہ راز جو ازل سے تمام گزری نسلوں سے پوشیدہ رہا تھا لیکن اب مُقدّسین پر ظاہر کیا گیا ہے۔ کیونکہ اللہ چاہتا تھا کہ وہ جان لیں کہ غیریہودیوں میں یہ راز کتنا بیش قیمت اور جلالی ہے۔ اور یہ راز ہے کیا؟ یہ کہ مسیح آپ میں ہے۔ وہی آپ میں ہے جس کے باعث ہم اللہ کے جلال میں شریک ہونے کی اُمید رکھتے ہیں۔ یوں ہم سب کو مسیح کا پیغام سناتے ہیں۔ ہر ممکنہ حکمت سے ہم اُنہیں سمجھاتے اور تعلیم دیتے ہیں تاکہ ہر ایک کو مسیح میں کامل حالت میں اللہ کے حضور پیش کریں۔
کُلسِیوں 25:1-28 کِتابِ مُقادّس (URD)
جِس کا مَیں خُدا کے اُس اِنتِظام کے مُطابِق خادِم بنا جو تُمہارے واسطے میرے سپُرد ہُؤا تاکہ مَیں خُدا کے کلام کی پُوری پُوری مُنادی کرُوں۔ یعنی اُس بھید کی جو تمام زمانوں اور پُشتوں سے پَوشِیدہ رہا لیکن اب اُس کے اُن مُقدّسوں پر ظاہِر ہُؤا۔ جِن پر خُدا نے ظاہِر کرنا چاہا کہ غَیر قَوموں میں اُس بھید کے جلال کی دَولت کَیسی کُچھ ہے اور وہ یہ ہے کہ مسِیح جو جلال کی اُمّید ہے تُم میں رہتا ہے۔ جِس کی مُنادی کر کے ہم ہر ایک شخص کو نصِیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلِیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شخص کو مسِیح میں کامِل کر کے پیش کریں۔