اعمال 36:8-37
اعمال 36:8-37 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
سفر کرتے کرتے وہ راستے میں ایک اَیسی جگہ پہُنچے جہاں پانی تھا۔ خوجہ نے کہا، ”دیکھئے، یہاں پانی ہے۔ اَب مُجھے پاک غُسل لینے سے کون سِی چیز روک سکتی ہے؟“ فِلِپُّسؔ نے کہا، ”اگر تُو دِل و جان سے ایمان لایٔے، تو پاک غُسل لے سَکتا ہے۔“ اُس نے جَواب دیا، ”میں ایمان لاتا ہُوں کہ یِسوعؔ خُدا کے بیٹے ہیں۔“
اعمال 36:8-37 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سڑک پر سفر کرتے کرتے وہ ایک جگہ سے گزرے جہاں پانی تھا۔ خواجہ سرا نے کہا، ”دیکھیں، یہاں پانی ہے۔ اب مجھے بپتسمہ لینے سے کون سی چیز روک سکتی ہے؟“ [فلپّس نے کہا، ”اگر آپ پورے دل سے ایمان لائیں تو لے سکتے ہیں۔“ اُس نے جواب دیا، ”مَیں ایمان رکھتا ہوں کہ عیسیٰ مسیح اللہ کا فرزند ہے۔“]
اعمال 36:8-37 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور راہ میں چلتے چلتے کِسی پانی کی جگہ پر پُہنچے۔ خوجہ نے کہا دیکھ پانی مَوجُود ہے۔ اب مُجھے بپتِسمہ لینے سے کَون سی چِیز روکتی ہے؟ [پس فِلِپُّس نے کہا کہ اگر تُو دِل و جان سے اِیمان لائے تو بپتِسمہ لے سکتا ہے۔ اُس نے جواب میں کہا مَیں اِیمان لاتا ہُوں کہ یِسُوعؔ مسِیح خُدا کا بیٹا ہے۔]