اعمال 10:21-11
اعمال 10:21-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب ہمیں وہاں رہتے کیٔی دِن گزرگئے، تو ایک نبی جِن کا نام اَگَبُسؔ تھا، یہُودیؔہ سے آئے۔ اَگَبُسؔ نے ہمارے پاس آکر پَولُسؔ کے کمربند سے اَپنے ہاتھ اَور پاؤں باندھ لیٔے اَور کہنے لگے، ”پاک رُوح فرماتا ہے، ’یروشلیمؔ کے یہُودی رہنما اِس کمربند کے مالک کو اِسی طرح باندھ کر غَیریہُودیوں کے حوالہ کر دیں گے۔‘ “
اعمال 10:21-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
کئی دن گزر گئے تو یہودیہ سے ایک نبی آیا جس کا نام اگبس تھا۔ جب وہ ہم سے ملنے آیا تو اُس نے پولس کی پیٹی لے کر اپنے پاؤں اور ہاتھوں کو باندھ لیا اور کہا، ”روح القدس فرماتا ہے کہ یروشلم میں یہودی اِس پیٹی کے مالک کو یوں باندھ کر غیریہودیوں کے حوالے کریں گے۔“
اعمال 10:21-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور جب ہم وہاں بُہت روز رہے تو اگبُس نام ایک نبی یہُودیہ سے آیا۔ اُس نے ہمارے پاس آ کر پَولُس کا کمربند لِیا اور اپنے ہاتھ پاؤں باندھ کر کہا رُوحُ القُدس یُوں فرماتا ہے کہ جِس شخص کا یہ کمربند ہے اُس کو یہُودی یروشلِیم میں اِسی طرح باندھیں گے اور غَیر قَوموں کے ہاتھ میں حوالہ کریں گے۔