YouVersion Logo
تلاش

اعمال 16:1-20

اعمال 16:1-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

پطرس نے کھڑے ہوکر فرمایا، ”اَے بھائیو اَور بہنوں، کِتاب مُقدّس کی اُس بات کا جو پاک رُوح نے حضرت داؤؔد کی زبان سے پہلے ہی کَہلوا دی تھی پُورا ہونا ضروُری تھا۔ وہ بات یہُوداؔہ کے بارے میں تھی، جِس نے خُداوؔند عیسیٰ کے پکڑوانے وَالوں کی رہنمائی کی تھی۔ یہُوداؔہ ہمارا ہم خدمت تھا اَور ہم لوگوں میں گِنا جاتا تھا۔“ اُس نے (اَپنی بدکاری سے کمائی، ہویٔی رقم سے ایک کھیت خریدا؛ جہاں وہ سَر کے بَل گِرا اَور اُس کا پیٹ پھٹ گیا اَور ساری اَنتڑیاں باہر نِکل پڑیں۔ یروشلیمؔ کے تمام باشِندوں کو یہ بات مَعلُوم ہو گئی، یہاں تک کہ اُنہُوں نے اَپنی زبان میں اُس کھیت کا نام ہی ہقؔل دماؔ، رکھ دیا جِس کا مطلب ہے، خُون کا کھیت۔) ”کیونکہ،“ پطرس نے فرمایا، ”زبُور شریف میں یہ لِکھّا ہے: ” ’اُن کا مقام ویران ہو جائے؛ اَور اُن کے خیموں میں بسنے والا کویٔی نہ ہو،‘ اَور، ” ’اُس کا عہدہ کویٔی اَور سنبھال لے۔‘

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں اعمال 1