۳-یوحنا 2:1-3
۳-یوحنا 2:1-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میرے عزیز! میں یہ دعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تو رُوحانی طور پر ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح سَب باتوں میں ترقّی کرے اَور تندرست رہے۔ مُجھے اِس بات سے نہایت خُوشی ہُوئی، جَب بعض کچھ مُومِنِین بھائیوں نے آکر تمہارے بارے میں گواہی دی کہ تو حق پرستی میں وفادار ہے اَور اُسی کے مُطابق زندگی بھی گزار رہا ہے۔
۳-یوحنا 2:1-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میرے عزیز، میری دعا ہے کہ آپ کا حال ہر طرح سے ٹھیک ہو اور آپ جسمانی طور پر اُتنے ہی تندرست ہوں جتنے آپ روحانی لحاظ سے ہیں۔ کیونکہ مَیں نہایت خوش ہوا جب بھائیوں نے آ کر گواہی دی کہ آپ کس طرح سچائی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔ اور یقیناً آپ ہمیشہ سچائی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔
۳-یوحنا 2:1-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔ کیونکہ جب بھائِیوں نے آ کر تیری اُس سچّائی کی گواہی دی جِس پر تُو حقِیقت میں چلتا ہے تو مَیں نِہایت خُوش ہُؤا۔