YouVersion Logo
تلاش

۲-تِھسّلُنیکیوں 3:1-12

۲-تِھسّلُنیکیوں 3:1-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے بھائیو اَور بہنوں! تمہارے لیٔے خُدا کا شُکر اَدا کرتے رہنا ہمارا فرض ہے۔ اَیسا کرنا اِس لیٔے مُناسب ہے کہ تمہارا ایمان ترقّی پر ہے اَور تُم سَب کی باہمی مَحَبّت بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ ہم خُود خُدا کی جماعتوں کے درمیان فخر سے تمہارا ذِکر کرتے ہیں کہ ظُلم و سِتم اُٹھانے کے باوُجُود تُم بَڑے صبر کے ساتھ اَپنے ایمان پر قائِم ہو۔ یہ خُدا کے حقیقی اِنصاف کی دلیل ہے کہ تُم اُس کی بادشاہی کے لائق ٹھہروگے، جِس کی وجہ سے تُم تکلیف اُٹھا رہے ہو۔ خُدا کے نَزدیک یہی اِنصاف ہے: بدلہ میں وہ تُم پر مُصیبت لانے وَالوں کو مُصیبت میں ڈالے گا اَور تُم مُصیبت اُٹھانے وَالوں کو، ہمارے ساتھ آرام دے گا۔ یہ اُس وقت ہوگا جَب خُداوؔند عیسیٰ اَپنے زورآور فرشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہر ہوں گے۔ اَور اُنہیں سزا دیں گے جو خُدا کو نہیں جانتے اَور ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی خُوشخبری کو نہیں مانتے۔ وہ ہمیشہ کے لیٔے ہلاک کر دئیے جایٔیں گے اَور خُداوؔند کے چہرہ اَور اُن کے قُدرت کے جلال کو کبھی نہ دیکھ سکیں گے یہ اُن کی آمد کے دِن ہوگا جَب وہ اَپنے مُقدّس لوگوں میں جلال پائیں گے اَور تمام مُومِنِین اُن کو دیکھ کر حیران رہ جایٔیں گے۔ اُن میں تُم بھی شامل ہو گے کیونکہ تُم ہماری گواہی پر ایمان لایٔے ہو۔ چنانچہ ہم تمہارے لیٔے مسلسل دعا کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا خُدا تُمہیں اِس بُلاوے کے لائق سمجھے، اَور اَپنی قُدرت سے تمہاری ہر نیک خواہش پُوری کرے اَور تُمہیں ایمان سے کام کرنے کی تَوفیق دے۔ تاکہ ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا نام تمہارے سبب سے جلال پایٔے اَور تُم بھی اُس میں جلال پاؤ۔ یہ ہمارے خُدا اَور خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے فضل سے ہوگا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۲-تِھسّلُنیکیوں 1

۲-تِھسّلُنیکیوں 3:1-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

بھائیو، واجب ہے کہ ہم ہر وقت آپ کے لئے خدا کا شکر کریں۔ ہاں، یہ موزوں ہے، کیونکہ آپ کا ایمان حیرت انگیز ترقی کر رہا ہے اور آپ سب کی ایک دوسرے سے محبت بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اللہ کی دیگر جماعتوں میں آپ پر فخر کرتے ہیں۔ ہاں، ہم فخر کرتے ہیں کہ آپ اِن دنوں میں کتنی ثابت قدمی اور ایمان دکھا رہے ہیں حالانکہ آپ بہت ایذا رسانیاں اور مصیبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ ثابت کرتا ہے کہ اللہ کی عدالت راست ہے، اور نتیجے میں آپ اُس کی بادشاہی کے لائق ٹھہریں گے، جس کے لئے آپ اب دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔ اللہ وہی کچھ کرے گا جو راست ہے۔ وہ اُنہیں مصیبتوں میں ڈال دے گا جو آپ کو مصیبت میں ڈال رہے ہیں، اور آپ کو جو مصیبت میں ہیں ہمارے سمیت آرام دے گا۔ وہ یہ اُس وقت کرے گا جب خداوند عیسیٰ اپنے قوی فرشتوں کے ساتھ آسمان پر سے آ کر ظاہر ہو گا اور بھڑکتی ہوئی آگ میں اُنہیں سزا دے گا جو نہ اللہ کو جانتے ہیں، نہ ہمارے خداوند عیسیٰ کی خوش خبری کے تابع ہیں۔ ایسے لوگ ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے، وہ ہمیشہ تک خداوند کی حضوری اور اُس کی جلالی قدرت سے دُور ہو جائیں گے۔ لیکن اُس دن خداوند اِس لئے بھی آئے گا کہ اپنے مُقدّسین میں جلال پائے اور تمام ایمان داروں میں حیرت کا باعث ہو۔ آپ بھی اُن میں شامل ہوں گے، کیونکہ آپ اُس پر ایمان لائے جس کی گواہی ہم نے آپ کو دی۔ یہ پیشِ نظر رکھ کر ہم لگاتار آپ کے لئے دعا کرتے ہیں۔ ہمارا خدا آپ کو اُس بُلاوے کے لائق ٹھہرائے جس کے لئے آپ کو بُلایا گیا ہے۔ اور وہ اپنی قدرت سے آپ کی نیکی کرنے کی ہر خواہش اور آپ کے ایمان کا ہر کام تکمیل تک پہنچائے۔ کیونکہ اِس طرح ہی ہمارے خداوند عیسیٰ کا نام آپ میں جلال پائے گا اور آپ بھی اُس میں جلال پائیں گے، اُس فضل کے مطابق جو ہمارے خدا اور خداوند عیسیٰ مسیح نے آپ کو دیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۲-تِھسّلُنیکیوں 1

۲-تِھسّلُنیکیوں 3:1-12 کِتابِ مُقادّس (URD)

اَے بھائِیو! تُمہارے بارے میں ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے اور یہ اِس لِئے مُناسِب ہے کہ تُمہارا اِیمان بُہت بڑھتا جاتا ہے اور تُم سب کی مُحبّت آپس میں زِیادہ ہوتی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ ہم آپ خُدا کی کلِیسیاؤں میں تُم پر فخر کرتے ہیں کہ جِتنے ظُلم اور مُصِیبتیں تُم اُٹھاتے ہو اُن سب میں تُمہارا صبر اور اِیمان ظاہِر ہوتا ہے۔ یہ خُدا کی سچّی عدالت کا صاف نِشان ہے تاکہ تُم خُدا کی بادشاہی کے لائِق ٹھہرو جِس کے لِئے تُم دُکھ بھی اُٹھاتے ہو۔ کیونکہ خُدا کے نزدِیک یہ اِنصاف ہے کہ بدلہ میں تُم پر مُصِیبت لانے والوں کو مُصِیبت۔ اور تُم مُصِیبت اُٹھانے والوں کو ہمارے ساتھ آرام دے جب خُداوند یِسُوعؔ اپنے قَوی فرِشتوں کے ساتھ بھڑکتی ہُوئی آگ میں آسمان سے ظاہِر ہو گا۔ اور جو خُدا کو نہیں پہچانتے اور ہمارے خُداوند یِسُوعؔ کی خُوشخبری کو نہیں مانتے اُن سے بدلہ لے گا۔ وہ خُداوند کے چِہرہ اور اُس کی قُدرت کے جلال سے دُور ہو کر ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے۔ یہ اُس دِن ہو گا جب کہ وہ اپنے مُقدّسوں میں جلال پانے اور سب اِیمان لانے والوں کے سبب سے تعجُّب کا باعِث ہونے کے لِئے آئے گا کیونکہ تُم ہماری گواہی پر اِیمان لائے۔ اِسی واسطے ہم تُمہارے لِئے ہر وقت دُعا بھی کرتے رہتے ہیں کہ ہمارا خُدا تُمہیں اِس بُلاوے کے لائِق جانے اور نیکی کی ہر ایک خواہِش اور اِیمان کے ہر ایک کام کو قُدرت سے پُورا کرے۔ تاکہ ہمارے خُدا اور خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے فضل کے مَوافِق ہمارے خُداوند یِسُوعؔ کا نام تُم میں جلال پائے اور تُم اُس میں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۲-تِھسّلُنیکیوں 1