۲-سموئیل 9:18-10
۲-سموئیل 9:18-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور اِتّفاقاً اَبشالومؔ داویؔد کے آدمیوں کے سامنے آ گیا۔ وہ اَپنے خچّر پر سوار تھا اَور جَب وہ خچّر تیز رفتار کے ساتھ ایک بڑے گھنے بلُوط کے درخت کے نیچے سے گزرا تو اَبشالومؔ کا سَر اُس درخت کی شاخوں میں پھنس گیا اَور وہ خچّر جِس پر وہ سوار تھا اُس کے نیچے سے نکل گیا اَور وہ ہَوا میں لٹکتا رہ گیا۔ جَب اُن آدمیوں میں سے ایک نے یہ دیکھا تو اُس نے یُوآبؔ کو خبر دی کہ، ”مَیں نے اَبشالومؔ کو ایک بلُوط کے درخت میں لٹکا ہُوا دیکھاہے۔“
۲-سموئیل 9:18-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اچانک داؤد کے کچھ فوجیوں کو ابی سلوم نظر آیا۔ وہ خچر پر سوار بلوط کے ایک بڑے درخت کے سائے میں سے گزرنے لگا تو اُس کے بال درخت کی شاخوں میں اُلجھ گئے۔ اُس کا خچر آگے نکل گیا جبکہ ابی سلوم وہیں آسمان و زمین کے درمیان لٹکا رہا۔ جن آدمیوں نے یہ دیکھا اُن میں سے ایک یوآب کے پاس گیا اور اطلاع دی، ”مَیں نے ابی سلوم کو دیکھا ہے۔ وہ بلوط کے ایک درخت میں لٹکا ہوا ہے۔“

۲-سموئیل 9:18-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اِتّفاقاً ابی سلوؔم داؤُد کے خادِموں کے سامنے آ گیا اور ابی سلوؔم اپنے خچّر پر سوار تھا اور وہ خچّر ایک بڑے بلُوط کے درخت کی گھنی ڈالِیوں کے نِیچے سے گیا۔ سو اُس کا سر بلُوط میں اٹک گیا اور وہ آسمان اور زمِین کے بِیچ میں لٹکا رہ گیا اور وہ خچّرجو اُس کے ران تلے تھا نِکل گیا۔ کِسی شخص نے یہ دیکھا اور یُوآب کو خبر دی کہ مَیں نے ابی سلوؔم کو بلُوط کے درخت میں لٹکا ہُؤا دیکھا۔