YouVersion Logo
تلاش

۲-پطرس 5:1-11

۲-پطرس 5:1-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

لہٰذا ہر ممکن کوشش کرو کہ تمہارے ایمان میں اَخلاق کا، اَخلاق میں علم کا، علم میں پرہیزگاری کا، پرہیزگاری میں صبر کا، صبر میں خُدا پرستی کا، خُدا پرستی میں برادرانہ اُلفت کا اَور برادرانہ اُلفت میں مَحَبّت کا اِضافہ کرتے چلے جاؤ۔ کیونکہ اگر یہ خُوبیاں تمہارے اَندر مَوجُود ہیں اَور اِن میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے تو تُم ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے مُکمّل علم میں بیکار اَور بے پھل نہیں ہو گے۔ لیکن جِس میں یہ خُوبیاں مَوجُود نہیں ہیں وہ اَندھا یا کوتاہ نظر والا ہے اَور بھُول بیَٹھا ہے کہ اُس کے پِچھلے گُناہوں سے اُسے پاک صَاف کیا جاچُکا ہے۔ چنانچہ اَے بھائیوں اَور بہنوں! اَپنے بُلائے جانے اَور مُنتخب کیٔے جانے کو ثابت کرنے کے لیٔے پُوری کوشش کرتے رہو، کیونکہ اگر اَیسا کرو گے تو کبھی ٹھوکر نہ کھاؤگے۔ بَلکہ اِس سے تُم ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی اَبدی بادشاہی میں بڑی عزّت کے ساتھ داخل کیٔے جاؤگے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۲-پطرس 1