۲-یوحنا 1:1-3
۲-یوحنا 1:1-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بُزرگ حضرت یُوحنّؔا کی جانِب سے، اُس برگُزیدہ خاتُون اَور اُس کے فرزندوں کے نام خط جِن سے میں سچّی مَحَبّت رکھتا ہوں اَور نہ صِرف میں بَلکہ وہ سَب مُومِنِین کو بھی جو حق سے واقف ہیں۔ اَور یہ مَحَبّت اُس سچّائی کے سبب سے ہے جو ہمارے اَندر رہتاہے اَور ہمیشہ تک ہمارے ساتھ رہے گا۔ خُدا باپ اَور خُدا کے بیٹے حُضُور عیسیٰ المسیؔح کی طرف سے فضل، رحم اَور اِطمینان، سچّائی اَور مَحَبّت میں ہمارے ساتھ قائِم رہے گی۔
۲-یوحنا 1:1-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ خط بزرگ یوحنا کی طرف سے ہے۔ مَیں چنیدہ خاتون اور اُس کے بچوں کو لکھ رہا ہوں جنہیں مَیں سچائی سے پیار کرتا ہوں، اور نہ صرف مَیں بلکہ سب جو سچائی کو جانتے ہیں۔ کیونکہ سچائی ہم میں رہتی ہے اور ابد تک ہمارے ساتھ رہے گی۔ خدا باپ اور باپ کا فرزند عیسیٰ مسیح ہمیں فضل، رحم اور سلامتی عطا کرے۔ اور یہ چیزیں سچائی اور محبت کی روح میں ہمیں حاصل ہوں۔
۲-یوحنا 1:1-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
مُجھ بزُرگ کی طرف سے اُس برگُزِیدہ بی بی اور اُس کے فرزندوں کے نام جِن سے مَیں اُس سچّائی کے سبب سے سچّی مُحبّت رکھتا ہُوں جو ہم میں قائِم رہتی ہے اور ابد تک ہمارے ساتھ رہے گی۔ اور صِرف مَیں ہی نہیں بلکہ وہ سب بھی مُحبّت رکھتے ہیں جو حق سے واقِف ہیں۔ خُدا باپ اور باپ کے بیٹے یِسُوعؔ مسِیح کی طرف سے فضل اور رَحم اور اِطمِینان۔ سچّائی اور مُحبّت سمیت۔ ہمارے شامِلِ حال رہیں گے۔