۲-کُرِنتِھیوں 16:6-18
۲-کُرِنتِھیوں 16:6-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
خُدا کے مَقدِس کو بُتوں سے کیا مُناسبت؟ زندہ خُدا کا مَقدِس تو ہم ہیں جَیسا کہ خُدا نے فرمایاہے: ”میں اُن میں بسُوں گا اَور اُن کے درمیان چَلا پھرا کروں گا۔ میں اُن کا خُدا ہوں گا اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔“ لہٰذا، ”خُداوؔند خُود فرماتا ہے۔ اُن میں سے باہر نِکل آؤ، علیحدہ ہو جاؤ۔ اَورجوچیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ، تَب میں تُمہیں قبُول کروں گا۔“ اَور، ”میں تمہارا باپ ہوں گا، اَور تُم میرے بیٹے، بیٹیاں ہو گے، یہ قول خُداوؔند قادرمُطلق کاہے۔“
۲-کُرِنتِھیوں 16:6-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اللہ کے مقدِس اور بُتوں میں کیا اتفاق ہو سکتا ہے؟ ہم تو زندہ خدا کا گھر ہیں۔ اللہ نے یوں فرمایا ہے، ”مَیں اُن کے درمیان سکونت کروں گا اور اُن میں پھروں گا۔ مَیں اُن کا خدا ہوں گا، اور وہ میری قوم ہوں گے۔“ چنانچہ رب فرماتا ہے، ”اِس لئے اُن میں سے نکل آؤ اور اُن سے الگ ہو جاؤ۔ کسی ناپاک چیز کو نہ چھونا، تو پھر مَیں تمہیں قبول کروں گا۔ مَیں تمہارا باپ ہوں گا اور تم میرے بیٹے بیٹیاں ہو گے، رب قادرِ مطلق فرماتا ہے۔“
۲-کُرِنتِھیوں 16:6-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور خُدا کے مَقدِس کو بُتوں سے کیا مُناسبت ہے؟ کیونکہ ہم زِندہ خُدا کا مَقدِس ہیں۔ چُنانچہ خُدا نے فرمایا ہے کہ مَیں اُن میں بسُوں گا اور اُن میں چلُوں پِھرُوں گا اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اور وہ میری اُمّت ہوں گے۔ اِس واسطے خُداوند فرماتا ہے کہ اُن میں سے نِکل کر الگ رہو اور ناپاک چِیز کو نہ چُھوؤ تو مَیں تُم کو قبُول کر لُوں گا۔ اور تُمہارا باپ ہُوں گا اور تُم میرے بیٹے بیٹِیاں ہوگے۔ یہ خُداوند قادِرِ مُطلق کا قَول ہے۔