۲-کُرِنتِھیوں 10:4-12
۲-کُرِنتِھیوں 10:4-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
ہم ہر وقت اپنے بدن میں یِسُوعؔ کی مَوت لِئے پِھرتے ہیں تاکہ یِسُوع کی زِندگی بھی ہمارے بدن میں ظاہِر ہو۔ کیونکہ ہم جِیتے جی یِسُوع کی خاطِر ہمیشہ مَوت کے حوالہ کِئے جاتے ہیں تاکہ یِسُوع کی زِندگی بھی ہمارے فانی جِسم میں ظاہِر ہو۔ پس مَوت تو ہم میں اثر کرتی ہے اور زِندگی تُم میں۔
۲-کُرِنتِھیوں 10:4-12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہم اَپنے بَدن میں حُضُور عیسیٰ کی موت لیٔے پھرتے ہیں، تاکہ حُضُور عیسیٰ کی زندگی بھی ہمارے بَدن میں ظاہر ہو۔ کیونکہ ہم عمر بھر حُضُور عیسیٰ کی خاطِر موت کا مُنہ دیکھتے رہتے ہیں، تاکہ حُضُور عیسیٰ کی زندگی بھی ہمارے فانی بَدن میں ظاہر ہو۔ پس موت تو ہم میں کام کرتی ہے، لیکن زندگی تُم میں۔
۲-کُرِنتِھیوں 10:4-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ہر وقت ہم اپنے بدن میں عیسیٰ کی موت لئے پھرتے ہیں تاکہ عیسیٰ کی زندگی بھی ہمارے بدن میں ظاہر ہو جائے۔ کیونکہ ہر وقت ہمیں زندہ حالت میں عیسیٰ کی خاطر موت کے حوالے کر دیا جاتا ہے تاکہ اُس کی زندگی ہمارے فانی بدن میں ظاہر ہو جائے۔ یوں ہم میں موت کا اثر کام کرتا ہے جبکہ آپ میں زندگی کا اثر۔