۲-کُرِنتِھیوں 3:10-5
۲-کُرِنتِھیوں 3:10-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اگرچہ ہم دُنیا ہی میں رہتے ہیں، لیکن ہم دُنیا کے جِسمانیوں کی طرح نہیں لڑتے۔ جِن ہتھیاروں سے ہم لڑتے ہیں وہ دُنیا کے جِسمانی ہتھیار نہیں۔ بَلکہ، خُدا کے اَیسے قوی ہتھیار ہیں جِن سے ہم بُرائی کے مضبُوط قِلعوں کو مِسمار کردیتے ہیں۔ چنانچہ ہم اُن دلیلوں اَور اُونچی باتوں کو جو خُدا کی پہچان کے بر خِلاف اُٹھتی ہیں ڈھا دیتے ہیں، اَور ہر ایک خیال کو قَید کرکے المسیؔح کے تابع کردیتے ہیں۔
۲-کُرِنتِھیوں 3:10-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بےشک ہم انسان ہی ہیں، لیکن ہم دنیا کی طرح جنگ نہیں لڑتے۔ اور جو ہتھیار ہم اِس جنگ میں استعمال کرتے ہیں وہ اِس دنیا کے نہیں ہیں، بلکہ اُنہیں اللہ کی طرف سے قلعے ڈھا دینے کی قوت حاصل ہے۔ اِن سے ہم غلط خیالات کے ڈھانچے اور ہر اونچی چیز ڈھا دیتے ہیں جو اللہ کے علم و عرفان کے خلاف کھڑی ہو جاتی ہے۔ اور ہم ہر خیال کو قید کر کے مسیح کے تابع کر دیتے ہیں۔
۲-کُرِنتِھیوں 3:10-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
کیونکہ ہم اگرچہ جِسم میں زِندگی گُذارتے ہیں مگر جِسم کے طَور پر لڑتے نہیں۔ اِس لِئے کہ ہماری لڑائی کے ہتھیار جِسمانی نہیں بلکہ خُدا کے نزدِیک قلعوں کو ڈھا دینے کے قابِل ہیں۔ چُنانچہ ہم تصوُّرات اور ہر ایک اُونچی چِیز کو جو خُدا کی پہچان کے برخِلاف سر اُٹھائے ہُوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قَید کر کے مسِیح کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔