۲-توارِیخ 13:33-14
۲-توارِیخ 13:33-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اور رب نے اُس کی التماس پر دھیان دے کر اُس کی سنی۔ اُسے یروشلم واپس لا کر اُس نے اُس کی حکومت بحال کر دی۔ تب منسّی نے جان لیا کہ رب ہی خدا ہے۔ اِس کے بعد اُس نے ’داؤد کے شہر‘ کی بیرونی فصیل نئے سرے سے بنوائی۔ یہ فصیل جیحون چشمے کے مغرب سے شروع ہوئی اور وادیٔ قدرون میں سے گزر کر مچھلی کے دروازے تک پہنچ گئی۔ اِس دیوار نے رب کے گھر کی پوری پہاڑی بنام عوفل کا احاطہ کر لیا اور بہت بلند تھی۔ اِس کے علاوہ بادشاہ نے یہوداہ کے تمام قلعہ بند شہروں پر فوجی افسر مقرر کئے۔
۲-توارِیخ 13:33-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اُس نے اُس سے دُعا کی۔ تب اُس نے اُس کی دُعا قبُول کر کے اُس کی فریاد سُنی اور اُسے اُس کی مُملکت میں یروشلیِم کو واپس لایا۔ تب منسّی نے جان لِیا کہ خُداوند ہی خُدا ہے۔ اِس کے بعد اُس نے داؤُد کے شہر کے لِئے جیحُوؔن کے مغرِب کی طرف وادی میں مچھلی پھاٹک کے مدخل تک ایک باہر کی دِیوار اُٹھائی اور عوفل کو گھیرا اور اُسے بُہت اُونچا کِیا اور یہُوداؔہ کے سب فصِیل دار شہروں میں بہادُر جنگی سردار رکھّے۔