۱-تیمُتھیُس 8:3-10
۱-تیمُتھیُس 8:3-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِسی طرح خادِموں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہیے دو زُبان اور شرابی اور ناجائِز نفع کے لالچی نہ ہوں۔ اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں۔ اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں۔
۱-تیمُتھیُس 8:3-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِسی طرح جماعت کے خادِموں کو چاہیے کہ وہ سنجِیدہ مِزاج ہوں، دو رُخے، شرابی اَور ناجائز کمائی کے لالچی نہ ہوں۔ لازِم ہے کہ وہ صَاف ضمیر سے ایمان کی پُراسرار سچّائیاں اَپنے پاک دل میں محفوظ رکھیں۔ ضروُری ہے کہ اُنہیں پہلے آزمایا جائے، پھر اگر بے اِلزام نکلیں تو ایک خادِم کے طور پر خدمت کا کام اُن کے سُپرد کیا جائے۔
۱-تیمُتھیُس 8:3-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِسی طرح جماعت کے مددگار بھی شریف ہوں۔ وہ ریاکار نہ ہوں، نہ حد سے زیادہ مَے پئیں۔ وہ لالچی بھی نہ ہوں۔ لازم ہے کہ وہ صاف ضمیر رکھ کر ایمان کی پُراسرار سچائیاں محفوظ رکھیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ اُنہیں پہلے پرکھا جائے۔ اگر وہ اِس کے بعد بےالزام نکلیں تو پھر وہ خدمت کریں۔