۱-تیمُتھیُس 1:3-7
۱-تیمُتھیُس 1:3-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یہ بات سچ ہے کہ جو شخص جماعت میں نگہبان کا عہدہ چاہتاہے وہ اَچھّے کام کی خواہش کرتا ہے۔ لہٰذا نگہبان کو چاہئے کہ وہ بے اِلزام، ایک بیوی کا شوہر، پرہیزگار، خُود پر قابُو رکھنے والا، قابل اِحترام، مُسافر پرور اَور تعلیم دینے کے قابل ہو۔ وہ شرابی اَور مارپیٹ کرنے والا نہ ہو، بَلکہ نرم مِزاج ہو، وہ تکرار کرنے والا اَور زَر دوست نہ ہو۔ وہ اَپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرنے والا اَور اَپنے بچّوں کو بڑی سنجِیدگی کے ساتھ تابع رکھتا ہو۔ کیونکہ اگر کویٔی اَپنے ہی گھر کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو، وہ خُدا کی جماعت کی خبرگیری کیسے کرےگا؟ وہ نَو مُرید نہ ہو، کہ تکبُّر کرکے کہیں وہ اِبلیس کی سِی سزا نہ پایٔے۔ اَور باہر والوں یعنی غَیر مسیحیوں میں بھی اُس کی اَچھّی گواہی ہو، تاکہ کہیں اَیسا نہ ہو کہ کویٔی اُسے ملامت کرے اَور وہ اِبلیس کے پھندے میں پھنس جائے۔
۱-تیمُتھیُس 1:3-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ بات یقینی ہے کہ جو جماعت کا نگران بننا چاہتا ہے وہ ایک اچھی ذمہ داری کی آرزو رکھتا ہے۔ لازم ہے کہ نگران بےالزام ہو۔ اُس کی ایک ہی بیوی ہو۔ وہ ہوش مند، سمجھ دار، شریف، مہمان نواز اور تعلیم دینے کے قابل ہو۔ وہ شرابی نہ ہو، نہ لڑاکا بلکہ نرم دل اور امن پسند۔ وہ پیسوں کا لالچ کرنے والا نہ ہو۔ لازم ہے کہ وہ اپنے خاندان کو اچھی طرح سنبھال سکے اور کہ اُس کے بچے شرافت کے ساتھ اُس کی بات مانیں۔ کیونکہ اگر وہ اپنا خاندان نہ سنبھال سکے تو وہ کس طرح اللہ کی جماعت کی دیکھ بھال کر سکے گا؟ وہ نومرید نہ ہو ورنہ خطرہ ہے کہ وہ پھول کر ابلیس کے جال میں اُلجھ جائے اور یوں اُس کی عدالت کی جائے۔ لازم ہے کہ جماعت سے باہر کے لوگ اُس کی اچھی گواہی دے سکیں، ایسا نہ ہو کہ وہ بدنام ہو کر ابلیس کے پھندے میں پھنس جائے۔
۱-تیمُتھیُس 1:3-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
یہ بات سچ ہے کہ جو شخص نِگہبان کا عُہدہ چاہتا ہے وہ اچّھے کام کی خواہِش کرتا ہے۔ پس نِگہبان کو بے اِلزام۔ ایک بِیوی کا شَوہر۔ پرہیزگار۔ مُتّقی۔ شایستہ۔ مُسافِر پرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہیے۔ نشہ میں غُل مچانے والا یا مار پِیٹ کرنے والا نہ ہو بلکہ حلِیم ہو۔ نہ تکراری نہ زَر دوست۔ اپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرتا ہو اور اپنے بچّوں کو کمال سنجِیدگی سے تابِع رکھتا ہو۔ (جب کوئی اپنے گھر ہی کا بندوبست کرنا نہیں جانتا تو خُدا کی کلِیسیا کی خبرگِیری کیونکر کرے گا؟)۔ نَومُرِید نہ ہو تاکہ تکبُّر کر کے کہِیں اِبلِیس کی سی سزا نہ پائے۔ اور باہر والوں کے نزدِیک بھی نیک نام ہونا چاہیے تاکہ ملامت میں اور اِبلِیس کے پھندے میں نہ پھنسے۔