۱-تیمُتھیُس 8:2-10
۱-تیمُتھیُس 8:2-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پس میں چاہتا ہُوں کہ ہرجماعتوں کے مومِن مَرد بغیر غُصّہ اَور تکرار کے، مُقدّس ہاتھوں کو اُٹھاکر دعا کیا کریں۔ اِسی طرح میں چاہتا ہُوں کہ خواتین بھی حیا دار لباس پہن کر اَپنے آپ کو شرافت اَور شائِستگی سے آراستہ کریں نہ کہ بال گُوندھنے، سونے یا موتیوں کے زیورات، یا بےحَد قیمتی لباس سے، بَلکہ وہ اَپنے آپ کو نیک کاموں سے آراستہ کریں جَیسا کہ خُداپرست عورتوں کو کرنا مُناسب ہے۔
۱-تیمُتھیُس 8:2-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اب مَیں چاہتا ہوں کہ ہر مقامی جماعت کے مرد مُقدّس ہاتھ اُٹھا کر دعا کریں۔ وہ غصے یا بحث مباحثہ کی حالت میں ایسا نہ کریں۔ اِسی طرح مَیں چاہتا ہوں کہ خواتین مناسب کپڑے پہن کر شرافت اور شائستگی سے اپنے آپ کو آراستہ کریں۔ وہ گُندھے ہوئے بال، سونا، موتی یا حد سے زیادہ مہنگے کپڑوں سے اپنے آپ کو آراستہ نہ کریں بلکہ نیک کاموں سے۔ کیونکہ یہی ایسی خواتین کے لئے مناسب ہے جو خدا ترس ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔
۱-تیمُتھیُس 8:2-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
پس مَیں چاہتا ہُوں کہ مَرد ہر جگہ بغَیر غُصّہ اور تکرار کے پاک ہاتھوں کو اُٹھا کر دُعا کِیا کریں۔ اِسی طرح عَورتیں حیادار لِباس سے شرم اور پرہیزگاری کے ساتھ اپنے آپ کو سنواریں نہ کہ بال گُوندھنے اور سونے اور موتِیوں اور قِیمتی پَوشاک سے۔ بلکہ نیک کاموں سے جَیسا خُدا پرستی کا اِقرار کرنے والی عَورتوں کو مُناسِب ہے۔