۱-تیمُتھیُس 2:2-4
۱-تیمُتھیُس 2:2-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بادشاہوں اَور سَب صاحبِ اِختیاروں کے لیٔے بھی اِس غرض سے کہ ہم کمال دینداری اَور پاکیزگی سے اَمن اَور سلامتی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں۔ یہ بات ہمارے مُنجّی خُدا کے نزدیک خُوب اَور پسندِیدہ ہے، خُدا چاہتاہے کہ سارے اِنسان نَجات پائیں اَور سچّائی کی پہچان تک پہُنچیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تیمُتھیُس 2۱-تیمُتھیُس 2:2-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بادشاہوں اور اختیار والوں کے لئے بھی تاکہ ہم آرام اور سکون سے خدا ترس اور شریف زندگی گزار سکیں۔ یہ اچھا اور ہمارے نجات دہندہ اللہ کو پسندیدہ ہے۔ ہاں، وہ چاہتا ہے کہ تمام انسان نجات پا کر سچائی کو جان لیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تیمُتھیُس 2۱-تیمُتھیُس 2:2-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
بادشاہوں اور سب بڑے مرتبہ والوں کے واسطے اِس لِئے کہ ہم کمال دِین داری اور سنجِیدگی سے اَمن و آرام کے ساتھ زِندگی گُذاریں۔ یہ ہمارے مُنّجی خُدا کے نزدِیک عُمدہ اور پسندِیدہ ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچّائی کی پہچان تک پُہنچیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تیمُتھیُس 2